***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > اوراد وادعیہ

Share |
سرخی : f 1105    بے حیائی سے بچنے کی دعاء
مقام : مدراس،انڈیا,
نام : خیر الدین اشرف
سوال:    

میں انٹر سال اول کا امتحان دے چکاہوں ‘ اسکول اور کالج کے ماحول کے درمیان بہت فرق ہے ‘ میں پہلے سے بے حیائی سے نفرت رکھتا ہوں لیکن ایک سال کالج کی زندگی گزارنے کے بعد لگتا ہے کہیں میں کسی برائی میں نہ پڑجاؤں ‘ اگر آپ مجھے ایسے حالات میں پڑھنے کے لئے کوئی دعاء دیں‘ مہربانی ہوگی۔


............................................................................
جواب:    

بے حیائی ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے معاشرہ پستی وزوال سے دوچار ہوجاتاہے ‘ اس کی انتہاء زنا ہے جوقبیح ترین گناہ ہے آپ کے دل میں اس سے نفرت دراصل ایمانی تقاضہ ہے ‘ آپ بے حیائی کے کاموں سے اسی طرح اجتناب کرتے رہیں اور ہمیشہ تصور آخرت ذہن ودل میں جمائے رکھیں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے کا استحضار رکھیں‘ صحابۂ کرام واہل بیت عظام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی سیرت اور سلف صالحین کی زندگیوں کا مطالعہ کریں ‘ اس آیت کریمہ کو بطور ورد پڑھتے رہیں: وَلَا تَقْرَبُوْا الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ۔ ترجمہ: اور بے حیائی کے کاموں کے قریب مت جاؤ خواہ وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ ۔ ﴿سورۃ الانعام۔151﴾ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com