***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > آداب

Share |
سرخی : f 1168    کھاتے وقت آواز سے بسم اللہ کہنے کا حکم
مقام : امام باڑہ ‘ یاقوت پورہ,انڈیا,
نام : ایس ایم راشد
سوال:    

کھانا کھاتے وقت بعض لوگ آواز سے بسم اللہ پڑھتے ہیں،یہ جانناچاہتاہوں کہ بسم اللہ آہستہ کہنا چاہئے یا آواز سے ‘ صحیح کیا ہے؟


............................................................................
جواب:    

جہاں تک اوراد و اذکار کا معاملہ ہے ان کو آہستہ ہی پڑھنا بہتر ہے ۔ اگر ساتھ کھانے والے بسم اللہ پڑھنے سے غفلت کرنے والے ہوں تو ان کو متوجہ کرنے کےلئے بطور تلقین بآواز بلند بسم اللہ پڑھ لے تو بہتر ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری ج5 ص 337 میں ہے:

 ’’ و اذ قلت بسم اللہ فارفع صوتک حتی تلقن من معک کذا فی التتارخانیۃ‘‘

 جب تم بسم اللہ کہو تو اپنی آواز بلند کرو تاکہ ساتھیوں کےلئے تلقین ہوجائے۔

 واللہ اعلم بالصواب۔ مفتی سیدضیاءالدین نقشبندی قادری عفی عنہ،

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر۔ حیدرآباد دکن

 

www.ziaislamic.com

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com