***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > اوراد وادعیہ

Share |
سرخی : f 1324    فتح وکامرانی کے لئے دعاء
مقام : شاہ علی بنڈہ ،انڈیا,
نام : محمد جاوید
سوال:    

بقاء امن و سلامتی ‘ فتح و نصرت اور کامیابی کے لئے کوئی دعاء بتلائیں ‘ آپ کا شکرگزار رہوں گا۔


............................................................................
جواب:    

فتح وکامرانی کے حصول کے لئے اول وآخر درود شریف پڑھ کر درج ذیل قرآنی دعا اورحضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وسلم سے منقول ان مبارک کلمات کا ورد کرتے رہیں‘ ان شاء اللہ تعالی فتح وکامرانی حاصل ہوگی: رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ۔ اَللّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا۔ ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمارے درمیان اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فتح وکامیابی عطافرما اور تو سب سے بہتر فتح وکامیابی عطا فرمانے والا ہے(1) اے اللہ! ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی فرما،اور ہمارے خوف کو امن میں تبدیل کردے(2)۔ (1)سورۂ اعراف:89 ۔(2)مسند امام احمد،حدیث نمبر10996۔سبل الہدی والرشاد،ج4،ص383۔ واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com