***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1442    اعتکاف کس مسجد میں بیٹھنا چاہئے؟
مقام : پرانی حویلی,
نام : فرحت اقبال
سوال:    

ایک محلہ میں کئی مساجد ہوتی ہیں اعتکاف بیٹھنے والے اس مسئلہ میں متفکر رہتے ہیں کہ کس مسجد میں اعتکاف رکھا جائے ۔ وضاحت فرمائیں کہ اعتکاف رکھناکس مسجد میں افضل ہے ۔


............................................................................
جواب:    

اعتکاف بیٹھنے کیلئے مساجد کے ترتیب وار درجے بتلائے گئے ہیں جس میں سب سے افضل مسجد حرام ہے پھر مسجد نبوی علی صاحبہ افضل الصلوۃ واکمل السلام‘ پھر مسجد اقصیٰ ہے ان تین مقدس مساجد کے بعد اپنے مقام کی جامع مسجد میں اعتکاف بیٹھنا افضل ہے پھر اس مسجد کادرجہ ہے جہاں جماعت میں کثیر افراد شریک ہوتے ہوں ۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری ج 1 ص 218 میں ہے افضل الاعتکاف ماکان فی المسجد الحرام ثم فی مسجد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ثم فی بیت المقدس ‘ ثم فی الجامع ثم فیما ماکان اھلہ اکثرو اوفر ۔
واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com