***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 185    حافظہ میں اضافہ کے لئے وظیفہ
مقام : حیدرآباد .انڈیا,
نام : شیخ شاہد
سوال:    

السلام علیکم! کیا گائے کا گوشت کھانے سے دماغ کمزور ہوتا ہے؟ میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں‘ میں جو بھی یاد کرتا ہوں امتحان میں جانے کے بعد بھول جاتا ہوں جس سے مجھے کم مارکس ملتے ہیں‘ برائے مہربانی یہ بتائیے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ اور میں جو بھی پڑھتا ہوں اسے زیادہ دن یاد نہیں رکھ پاتا ہوں ۔


............................................................................
جواب:    

گائے حلال جانور ہے‘ حلال غذا‘ پاکیزہ خوشگوار اور فائدہ بخش ہوتی ہے‘کیا گائے کا گوشت کھانے سے ذہن کمزور ہوتا ہے اس سلسلہ میں اطباء اورڈاکٹر کی را ئے معلوم کریں ۔ گناہوں کی وجہ سے بھی حافظہ کمزور ہوتا ہے‘ گناہوں سے پرہیز کریں‘ کثرت سے درود شریف پڑھتے رہیں‘ اور یہ آیات کریمہ کا ورد رکھیں ۔ اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہ وَ قُرْاٰنَہ۔ ﴿سورةالقيامة-17﴾ سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰی واللہ اعلم بالصواب ۔ سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com