***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > جھوٹ کی مذمت کا بیان

Share |
سرخی : f 383    امتحان میں چیٹینگ (Cheating) کرنے کا حکم
مقام : انڈیا,
نام : نصیرالدین
سوال:     میں معاشیات کا ایک طالب علم ہوں ، میں علماء کرام بالخصوص حضرت سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب قبلہ سے بہت محبت کرتا ہوں ، میرے دوست مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا اسلامی قانون امتحان کے دوران نقل کرنے کی اجازت دیتا ہے ، جبکہ اسٹوڈنٹ پرچہ کے بارے میں نہ پڑھا ہو ؟
............................................................................
جواب:     اسکولس و کالجس، مدارس وجامعات میں طلبہ کے لئے امتحانات مقرر کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ نصاب کی متعلقہ کتابیں پڑھکر تعلیمی قابلیت پیدا کریں ، اپنی جدوجہد اور کا وشوں سے صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں ، اس طرح ان کا علمی معیار بلند سے بلندترین ہوتارہے،  امتحان میں بیٹھنے کی درخواست کے ذریعہ عموما امتحان کے اصول وضوابط پر کاربند رہنے کا عہد لیا جاتا ہے، اس کے باوجود امتحان کے دوران نقل کرنا دھوکہ دہی وبدعہدی ہے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : من غشنا فليس منا-
ترجمہ : جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں- نیز مسند امام احمد میں حدیث پاک ہے :
  عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا خَطَبَنَا نَبِیُّ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ لَا إِیمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہُ وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہُ-
ترجمہ : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا ، حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے عمومی طور پر ہر خطبہ میں ہمیں ارشاد فرمایا : اس شخص کے لئے ایمان نہیں ہے جس کے لئے امانتداری نہ ہو اور اس شخص کا کوئی دین نہیں ہے جس کا کوئی عہد نہ ہو- (مسند امام احمد،حدیث نمبر:11935)
امتحان کا معنی آزمائش ہے اور امتحان میں نقل کرنے سے آزمائش کا مفہوم باقی نہیں رہتا، دورانِ امتحان نقل کرنا مقصد امتحان کے خلاف ، طلبہ کے علمی معیار کے لئے نقصاندہ وضرررساں ہے  ، دور حاضر میں مسلمانوں کو تعلیم کی طرف پہلے سے زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت ہے ، مسلمان طلبہ اپنی بلند ہمتی واولوالعزمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علوم وفنون میں ترقی کریں۔
واللہ اعلم بالصواب ۔
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com