***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > اوراد وادعیہ

Share |
سرخی : f 519    جان ومال کی حفاظت کے لئے وظیفہ
مقام : وٹے پلی, حیدرآباد ،انڈیا,
نام : سید شاہدعلی
سوال:    

مفتی صاحب حیدرآباد میں حالات کشیدہ ہوچکے ہیں میرا سوال یہ ہیکہ ان دنوں فساد وبے امنی کے ماحول میں جان ومال کی حفاظت کے لئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں تا کہ ہم لوگ اس کا ورد رکھیں اور شر اور فساد سے محفوظ رہیں۔ جزاک اللہ


............................................................................
جواب:    

جان ومال ‘ عزت وآبرو کی حفاظت وپاسبانی اور املاک وجائیداد کی صیانت ونگہبانی کے لئے سورۂ مؤمن کی یہ ابتدائی تین آیتیں پڑھیں ’’ حم تَنْزِیلُ الْکِتَابِ مِنَ اللَّہِ الْعَزِیزِ الْعَلِیمِ غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیدِ الْعِقَابِ ذِی الطَّوْلِ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ إِلَیْہِ الْمَصِیرُ ‘‘ اور آیت الکرسی کی رلاوت کریں جیسا کہ جامع ترمذی شریف میں حدیث پاک مذکور ہے: عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من قرا حم المؤمن الی الیہ المصیر وایۃ الکرسی حین یصبح حفظ بہما حتی یمسی ومن قراہما حین یمسی حفظ بہما حتی یصبح۔ ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص صبح کے وقت سورۂ مؤمن کی (ابتدائی تین آیتیں) الیہ المصیر تک اور آیت الکرسی پڑھ لیا کرے تو اس کی برکت سے شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی اور جو ان دونوں کو شام کے وقت پڑھ لیا کرے صبح تک اس کی حفظ وامان میں رہے گا۔ (جامع ترمذی شریف ‘ ج1‘ ابواب فضائل القران‘ باب ماجاء فی سورۃ البقرۃ وایۃ الکرسی‘ ص115) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com