***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > آداب

Share |
سرخی : f 580    جب دونوں ایک ساتھ سلام کریں!
مقام : ورنگل،انڈیا,
نام : رحمت خان
سوال:     جب دو ساتھیوں کی باہم ملاقات ہو تو بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ سلام کرتے ہیں‘ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے‘ جواب کون دے؟
............................................................................
جواب:     سلام کرنا سنت ہے اور اس کا جواب دینا واجب ہے۔ سلام کرنے میں پہل کرنا مستحسن عمل ہے‘ اس جذبۂ خیر کے ساتھ جب دونوں ساتھی بیک وقت سلام کریں تو گویا ہر ایک سلام میں سبقت کرنے کے اجر و ثواب کا مستحق ہے‘ جہاں تک صورت مذکورہ میں سلام کے جواب کا مسئلہ ہے تو اس سلسلہ میں علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ نے صراحت فرمائی ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک کو دوسرے کے سلام کا جواب دینا ضروری ہے۔
ردالمحتار ج5 ص95 میں ہے: فان سلما معایرد کل واحد۔
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ WWW.ZIAISLAMIC.COM
حیدرآباد دکن۔
16-05-2010

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com