***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 644    گولڈ میڈل پر زکوۃ کا حکم
مقام : انڈیا,
نام : ڈاکٹر ناہید عرفان
سوال:    

السلام علیکم، حضرت مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ گولڈ میڈلس پر زکوۃ کا حکم کیا ہے جبکہ یہ معلوم نہ ہو کہ اس میں سونے کی مقدار کتنی ہے؟


............................................................................
جواب:    

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! زکوۃ فریضہ اسلامی ہے جو ہر صاحب نصاب (جو شخص 60 گرام 755 ملی گرام سونا یا 425 گرام 285 ملی گرام چاندی کا مالک ہو)اس پر فرض ہے – لھذا آپ گولڈ میڈل کے سونے کی مقدار کتنی ہے ،معلوم کرلیں ،اگر وہ سونا مذکورہ نصاب کو پہنچ جائے تو اس کی زکوۃ نکالنا آپ پر فرض ہے – واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com