***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > آداب

Share |
سرخی : f 669    حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ادب
مقام : عادل آباد، انڈیا,
نام : محمد حبیب الدین
سوال:    

مفتی صاحب! مجھے ایک صاحب نے یہ حدیث بتائی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے بازو ٹہرایا وہ پھر پیچھے ہوگئے‘ یہ حدیث کس کتاب میں ہے؟ بتائیں ‘ مہربانی ہوگی۔


............................................................................
جواب:    

یہ حدیث مبارک مسند امام احمد ‘ مستدرک علی الصحیحین اور مجمع الزوائد میں موجود ہے، مسند امام احمد کے الفاظ ملاحظہ کریں: عن عمرو بن دینار أن کریبا أخبرہ أن ابن عباس قال أتیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من آخر اللیل فصلیت خلفہ فأخذ بیدی فجرنی فجعلنی حذاء ہ فلما أقبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علی صلاتہ خنست فصلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلما انصرف قال لی ما شأنی أجعلک حذائی فتخنس فقلت یا رسول اللہ أوینبغی لأحد أن یصلی حذاء ک وأنت رسول اللہ الذی أعطاک اللہ قال فأعجبتہ فدعا اللہ لی أن یزیدنی علما وفہما۔ ترجمہ : حضرت عمروبن دینار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضرت کریب رضی اللہ عنہ نے اُنہیں بتلایاکہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں رات کے آخری حصہ میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے پیچھے نماز اداکرنے لگا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میراہاتھ پکڑا اور کھینچ کر اپنے برابر کردیا‘ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادافرمانے لگے تو میں پیچھے ہوگیا، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازادافرمائی ‘ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: کیا بات ہے میں تمہیں اپنے برابر کرتاہوں اور تم پیچھے ہوجاتے ہو؟ تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا کسی کی یہ جرأت ہوسکتی ہے کہ آپ کے برابر ہوکر نماز پڑھے؟ جب کہ آپ کی یہ شان ہے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ، آپ کو اللہ تعالی نے بلند مراتب عطافرمائے ہیں‘ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آگئی تو آپ نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں میرے لئے دعا فرمائی کہ میرے علم اور فہم میں اضافہ فرمائے۔ (مسند امام احمد ، مسند عبد اللہ بن العباس حدیث نمبر :3116۔ مستدرک علی الصحیحین ،کتاب معرفۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم‘ ذکر عبد اللہ بن عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہماحدیث نمبر: 6339۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد ،ج9، ص 243حدیث نمبر :15526) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com