***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 779    امریکہ اور دیگر ممالک میں مقیم افراد کی ہندوستان میں قربانی
مقام : امریکہ,
نام : سید مدثر
سوال:    

ہمارے بھائی امریکہ میں رہتے ہیں وہ اپنی قربانی ہندوستان میں کروانا چاہتے ہیں تو کیا ہم اُن کی قربانی عیدالاضحی کے دن کرسکتے ہیں ،تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں تو مہربانی ہوگی ۔


............................................................................
جواب:    

امریکہ‘ کینیڈااور اس کے قرب وجوار والے ممالک میں قیام پذیر مسلمان ہندوستان میں قربانی کروانے کے لئے کہیں تواُنکی جانب سے دس ذی الحجہ کوقربانی ادا ہوجاتی ہے تاہم گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کوکریں تو بہتر ہے ،ہندوستان میں دس ذی الحجہ کے دن ان ممالک میں شب عید ہوتی ہے،صاحبین کے قول کے مطابق اسی مقام کا اعتبار رہے گا جہاں قربانی کی جارہی ہے اور امام حسن بن زیادرحمۃ اللہ علیہ کے قول کے مطابق صاحب قربانی کے مقام کا اعتبار ہوگا۔ جیساکہ فتاوی عالمگیری ج5، ص296 میں ہے : وروی عنہما ایضا ان الرجل اذا کان فی مصر واہلہ فی مصرٰاخر فکتب الیہم لیضحوا عنہ ، فانہ یعتبر مکان التضحیۃ ،فینبغی ان یضحوا عنہ بعد فراغ الامام من صلاتہ فی المصر الذی یضحی عنہ فیہ۔ ترجمہ : امام ابو یوسف وامام محمد رحمۃ اللہ علیہما سے مروی ہے کہ کوئی شخص ایک شہر میں ہو، اس کے اہل وعیال دوسرے شہر میں ہو ں اور وہ اپنے رشتہ داروں کی جانب اپنی طرف سے قربانی کر نے کیلئے مکتوب ارسال کرے تو اس کی قربانی اسی وقت کی جاسکتی ہے جبکہ قربانی ادا کی جانے والے شہر میں نمازادا ہوجائے۔ بنابریں مذکورہ ممالک کے باشندگان کی قربانی ہندوستان میں کی جائے تو امام ابویوسف اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہما کے قول کے بموجب دسویں ذی الحجہ کو ان کی قربانی درست ہے، امام حسن بن زیاد رحمۃ اللہ علیہ کے قول کے مطابق امریکہ میں وقت شروع ہونے بعد قربانی کی جائے۔ احوط وبہتر صورت یہ ہے کہ ایسے دن قربانی کی جائے کہ صاحب قربانی کے مقام پر اور قربانی کے مقام پر ہر دو جگہ ایام قربانی شروع ہوجائیں۔لہذا گیارہ(11) بارہ(12) ذی الحجہ کو کرلیں‘یہ بہترہے واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com