***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > آداب

Share |
سرخی : f 845    مسواک کرنے کا مسنون طریقہ
مقام : بنگلور ,india,
نام : شجاع الدین احمد
سوال:    

میں مسواک کی سنت پر عمل کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کے صحیح طریقہ سے واقف نہیں ہوں اگر آپ مسواک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے بیان فرمائیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔


............................................................................
جواب:    

مسواک کرنے کا فقہاء کرام نے مسنون طریقہ یہ بیان کیا ہے کہ مسواک داہنے ہاتھ میں لیں اور داہنے ہاتھ کی چھوٹی انگلی مسواک کے نیچے رہے اور درمیانی تین انگلیاں مسواک کے اوپر رہیں اور انگوٹھا مسواک کے سرے پر نیچے کی جانب ہو۔ مسواک دانتوں کی چوڑائی میں اس طرح کریں کہ پہلے اوپر کے دانتوں پر دائیں جانب کریں، پھر بائیں جانب کے اوپر کے دانتوں پر مسواک کریں پھر اسی طرح نیچے کے دانتوں پر دائیں جانب مسواک کریں، پھر بائیں جانب کریں- البحر الرائق ، ج1، کتاب الطہارۃ، سنن الوضوء، ص42/43میں ہے: والسنۃ فی کیفیۃ أخذہ أن تجعل الخنصر من یمینک أسفل السواک تحتہ والبنصر والوسطی والسبابۃ فوقہ واجعل الإبہام أسفل رأسہ تحتہ کما رواہ ابن مسعود ولا یقبض القبضۃ علی السواک ، فإن ذلک یورث الباسور ویبدأ بالأسنان العلیا من الجانب الأیمن ثم الأیسر ثم السفلی کذلک کذا فی شرح منیۃ المصلی۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com