***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > آداب

Share |
سرخی : f 869    کھانے سے پہلے اوربعد ہاتھ دھوکر پونچنے کاحکم
مقام : لاڈبازار،انڈیا,
نام : شیخ عابد علی
سوال:     میں نے ایک تقریب میں سنا، ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھوکر نہیں پونچنا چاہئے ۔ کیایہ صحیح ہے۔ شرعی حکم بیان فرمائیں آپ کا مشکور رہوں گا۔
............................................................................
جواب:     کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونامسنون ہے ۔ اس کا طبی اور سائنسی پہلو یہ ہے کہ کھانے سے پہلے ہاتھ اس لئے دھویا جاتا ہے کہ ہاتھ پر موجود میل کچیل اور جراثیم دور ہوجائیں ۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوکر پونچنے سے رومال یا تولیہ پر موجود جراثیم ہاتھ پر آجاتے ہیں اور ہاتھ دھونے کا مقصد باقی نہیں رہتا۔ اس لئے کھانے سے پہلے ہاتھ  نہیں پونچنا چاہئے۔ اسکے برخلاف کھانے کے بعد ہاتھ دھوکر پونچ لینابہتر ہے تاکہ کھانے کااثر مکمل طور پر زائل ہوجائے۔  
درمختار ج5ص 239میں ہے؛ وسنۃ الاکل ۔ ۔ ۔  و غسل الیدین قبلہ و بعدہ ۔
ردالمحتار کے اس صفحہ پر ہے ۔ ولایمسح یدہ المندیل لیبقی اثر الغسل وبعدہ ۔ ۔ ۔  ویمسھا لیزول اثر الطعام ۔  
واللہ اعلم بالصواب ۔
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com