***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان

Share |
سرخی : f 946    نماز اسلام کا رکن عظیم
مقام : انڈیا,
نام : سعیدہ
سوال:          مفتی صاحب نمازکو اسلام کا دوسرا رکن کیوں کہا گیا ؟ اس بارے کچھ تفصیل بتلائیں ہے ۔

............................................................................
جواب:     حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان اسلام بیان فرماتے ہوئے نماز کو دوسرے درجہ میں ذکر فرمایا  
صحیح بخاری وصحیح مسلم  میں حدیث پاک موجود ہے  ؛ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَاقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عبده ورسوله وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ  
ترجمہ ؛ سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہماسے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا کہ اسلام کی بنیادپانچ چیزوں پررکھی گئی ہے ،اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں اورحضرت محمدمصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اوراس کے رسول ہیں اورنمازکوپابندی سے اداکرنا،اورزکوۃ دینا،اورحج کرنا اوررمضان کے روزے رکھنا ۔
﴿صحيح بخاري شريف ، باب دعاءکم ايمانکم ، حديث نمبر:8۔ صحيح مسلم شريف ،باب قول النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم بني الاسلام علي خمس ، حديث نمبر: 122 ﴾
اسی لئے نماز کو اسلام کا دوسرا رکن کہا گیا۔
نماز کی اہمیت اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عبادت کو ہم پر فرض کیا ہے اور قرآن کریم میں جگہ جگہ مختلف اسالیب ومتعدداطوار سے  نماز کا ذکر فرمایا ، کہیں بطور حکم فرمایا، کہیں کامیاب بندوں کی صفت کے بطور اور کہیں پر ہیز گاروں کی صفت کے بطور ذکر فرمایا۔
نماز ہر مسلمان مرد وعورت ، مالدار وفقیر، صحتمندومریض ، مقیم ومسافر سب پر فرض ہے ۔ نماز وہ عظیم عبارت ہے جو سب سے پہلے فرض ہوئی ، کوئی شریعت نماز کی فرضیت سے خالی نہ رہی تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام پر اور ان کی امتوں پر نماز فرض رہی ، نماز کی ادائیگی پر اجر وثواب کی بشارتیں واردہیں اور ترک نمازپر عذاب کی وعید یں مذکور ہیں۔اسی وجہ سے اہل اسلام نمازکو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔  
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com