AR 492 : رمضان کے تین عشرے اور ان کی خصوصیات

رمضان کے تین عشرے اور ان کی خصوصیات   

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ رمضان کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کاابتدائی حصہ "رحمت"ہے،درمیانی حصہ"مغفرت"اور آخری حصہ"دوزخ سے نجات"کا ہے۔

امام بیہقی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی شعب الایمان میں حدیث پاک ہے:وَهُوَ شَهْرٌ أَوَّلُهُ رَحْمَةٌ ، وَأَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ ، وَآخِرِهُ عِتْقٌ مِنَ النَّارِ۔

ترجمہ:اور یہ ایسا مہینہ ہے جس کا ابتدائی حصہ رحمت کاہے، درمیانی حصہ مغفرت کاہے اور آخری حصہ دوزخ سے آزادی کاہے۔(شعب الایمان للبیھقی،فضائل شھررمضان،حدیث نمبر3455، مشکوۃ المصابیح ، کتاب الصوم، ص 173/174،زجاجۃ المصابیح ج1،، کتاب الصوم،ص541)

پہلا دہا رحمت ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بغیر اللہ تعالی کی توفیق کے کوئی عمل نہیں ہوسکتا،روزہ رکھنے،تراویح پڑھنے،قرآن شریف سننے اور پڑھنے کی توفیق نہ دیتا تو ہم کیا کرتے؟اللہ تعالی کی رحمت ہے کہ شروع رمضان ہی سے ان عبادتوں کی توفیق عطا فرمائی ،اس لئے یہ دہا رحمت ہے۔

     اللہ تعالی فرماتا ہے کہ نیکیویں سے برائیاں معاف ہوجاتی ہیں،تو جب پہلے دہے میں توفیق ہونے کی وجہ سےنیکیاں شروع ہوئیں اور ان کی وجہ سے گناہ معاف ہوگئے تو دوسرا دہا مغفرت کا ہوا۔

     گناہ معاف ہونا ہی دوزخ سے بچاتا ہے،اس لئے تیسرا دہا دوزخ سے نجات کا ہوا۔

     اس سے دو باتیں معلوم ہوئیں:ایک تو یہ کہ جن کو روزے اور تراویح نصیب نہیں ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ ان سے کوئی ایسا برا کام ہوا ہے ،خدائے تعالی نہيں چاہتا کہ وہ روزے رکھیں،تراویح پڑھیں،جس کی وجہ سے ان کی مغفرت ہوجائے،دوزخ سےنجات مل جائے۔

     حضرات!یہ بہت خوفناک بات ہے؛توبہ کرنا چاہئے!

     پھر جن لوگوں نے روزے رکھے،تراویح پڑھی،قرآن مجید سنا اور تلاوت کی وہ اپنے ان اعمال پر ناز نہ کریں اور اسے کچھ اپنا کمال نہ سمجھیں،جت تک کوئی بات من جانب اللہ دل میں نہيں ڈالی جاتی،آدمی کچھ نہیں کرسکتا،اوریہ خدائے تعالی کے اختیار میں ہے،جب تک ادھر سے مدد نہ ہو کچھ نہیں ہوسکتا،اس لئے فخر نہ کریں۔ہاں اس بات پر خوش ہونا چاہئے کہ اللہ تعالی نے ہماری مدد فرمائی،توفیق دی،ہم نے روزہ رکھا،تراویح پڑھی،قرآن شریف سنا اور پڑھا۔

ملخص از:مواعظ حسنہ،ج1،188/191

www.ziaislamic.com

 




submit

  AR: 514   
قرآن کریم کے ہم پر حقوق
..........................................
  AR: 513   
استغفار تمام پریشانیوں کا حل
..........................................
  AR: 512   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
  AR: 511   
تحفظ شریعت ملت کی اولین ذمہ داری
..........................................
  AR: 510   
اسلام حقوق انسانی کامحافظ
..........................................
  AR: 509   
تعلیمات حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ
..........................................
  AR: 508   
حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ عظمت و جلالت
..........................................
  AR: 507   
حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی عظمت اور مقبولیت
..........................................
  AR: 506   
قرآن کریم تمام علوم کا سرچشمہ
..........................................
  AR: 505   
امام حسین رشدوہدایت کے مینار اور حق صداقت کے معیار
..........................................
  AR: 504   
امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظمت و استقامت
..........................................
  AR: 503   
واقعۂ شہادت کا پُرسوز بیان
..........................................
  AR: 502   
راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضيلت
..........................................
  AR: 501   
لیلۃ الجائزۃ (انعام والی رات)
..........................................
  AR: 500   
اعتکاف احکام ومسائل
..........................................
  AR: 499   
تذکرہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا
..........................................
  AR: 498   
ماہ رمضان المبارک کی فضیلت وعظمت پرمشتمل پچیس 25 احادیث شریفہ
..........................................
  AR: 497   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
  AR: 496   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
  AR: 495   
عشرۂ ذی الحجہ فضائل واحکام
..........................................
Copyright 2008 - Ziaislamic.com All Rights reserved