AR 500 : اعتکاف احکام ومسائل

اعتکاف احکام ومسائل

اعتکا ف کی تعریف:

مسجد میں عبادت کی نیت کے ساتھ ٹہرنے کانام اعتکاف ہے ۔

اعتکاف کا احادیث کریمہ  میں بہت ثواب آیا ہے،سنن ابن ماجہ میں حدیث شریف ہے:

       عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِى الْمُعْتَكِفِ " هُوَ يَعْكِفُ الذُّنُوبَ وَيُجْرَى لَهُ مِنَ الْحَسَنَاتِ كَعَامِلِ الْحَسَنَاتِ كُلِّهَا ".

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معتکف(اعتکاف کرنے والے) سے متعلق  ارشاد فرمایا کہ وہ گناہوں سےباز رہتا ہے،اور نیکیوں سے اسے اس قدر ثواب ملتا ہے کہ گویا اس نے تمام نیکیاں کیں۔

(سنن ابن ماجہ،کتاب الصيام،باب فى ثواب الاعتكاف،حدیث نمبر:1853۔زجاجۃ المصابیح)

نیز ارشاد فرمایا:جس نے رمضان میں دس دن کا اعتکاف کرلیا تو گویا اس نے دو حج اور دو عمرے کئے۔

اعتکاف کے اقسام:

     اعتکاف کی تین قسمیں ہيں:

(1) واجب

(2)سنت مؤکدہ

اور

(3)مستحب

     واجب اعتکاف:

     واجب وہ اعتکاف ہے جس کی نذر کی جائے ،خواہ وہ نذر کسی شرط پر موقوف ہو یانہ ہو ۔

اعتکاف سنت مؤکدہ:

سنت مؤکدہ  رمضان کے اخیر عشرہ کا اعتکاف ہے ۔

مستحب اعتکاف:

واجب  اور سنت مؤکدہ کے علاوہ باقی اعتکاف مستحب ہیں۔

اعتکاف واجب اور سنت مؤکدہ دونوں میں روزہ شرط ہے ،اعتکاف مستحب میں روزہ شرط نہیں۔

اعتکاف واجب کی مقدار  کم سے کم ایک دن ہے اور مسنون کی ایک عشرہ اور مستحب کی  کوئی مقدار مقرر نہیں۔

شرائط اعتکاف:

(1)مسلمان ہونا۔

(2)عاقل ہونا۔

(3)جنابت او رحیض ونفاس سے پاک ہونا۔

(4)مسجد میں اعتکاف کرنا

اور

(5) اعتکاف کی نیت کرنا۔

     عورت اپنے گھر میں جہاں نماز پڑھا کرتی ہے وہیں اعتکاف کرے۔

معتکف'کیا کرے اور کیا نہ کرے!

٭    معتکف کو قرآن مجید کی تلاوت ،کتب دینی کے مطالعہ ،درود شریف کی کثرت اورنیک اور اچھی باتوں میں مشغو ل رہنا چاہئے۔

٭   حالت اعتکاف میں مسجد میں کھانا ،پینا ،سونا اور حاجت کی چیزیں خریدنا (بشرطیکہ مسجد کے اندر نہ ہو)اور نکاح کرنا جائز ہے۔

٭   معتکف کو بول وبراز کے لئے،فرض غسل کے لئے ،وضو کے لئے اور جمعہ کی نماز کے لئے زوال کے وقت یا اتنی دیر پہلے کہ جامع مسجد کو پہنچ کر خطبہ سے پہلےسنت پڑھ سکے مسجد سے نکلنا جائز ہے،مگر ضرورت سے زيادہ نہ ٹہرے ۔

٭   بلا عذر قصداً یا سہوا ًمسجد سے باہر نکلنے اور صحبت کرنے اور کسی عذر سے باہر نکل کر ضرورت سے زیادہ ٹہرنے  اور بیماری یا خوف کی وجہ سے مسجد سے نکل آنے سے اعتکاف فاسد ہوجاتا ہے۔

نوٹ:اعتکاف فاسد ہونے پر اگر واجب(اعتکاف) ہو تو(اس کی) قضاء کرنا واجب ہے ،سنت ومستحب ہو تو(قضاء) ضروری نہیں۔

(ماخوذ از:نصاب اہل خدمات شرعیہ،ص:365/366)  

www.ziaislamic.com




submit

  AR: 503   
واقعۂ شہادت کا پُرسوز بیان
..........................................
  AR: 502   
راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضيلت
..........................................
  AR: 501   
لیلۃ الجائزۃ (انعام والی رات)
..........................................
  AR: 500   
اعتکاف احکام ومسائل
..........................................
  AR: 499   
تذکرہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا
..........................................
  AR: 498   
ماہ رمضان المبارک کی فضیلت وعظمت پرمشتمل پچیس 25 احادیث شریفہ
..........................................
  AR: 497   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
  AR: 496   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
  AR: 495   
عشرۂ ذی الحجہ فضائل واحکام
..........................................
  AR: 494   
رئیس العلماء حضرت علامہ مولانا سید شاہ طاہر رضوی قادری نجفی رحمۃ اللہ تعالی علیہ صدرالشیوخ جامعہ نظامیہ
..........................................
  AR: 493   
غزوۂبدر،ایک مطالعہ
..........................................
  AR: 492   
رمضان کے تین عشرے اور ان کی خصوصیات
..........................................
  AR: 491   
حسن اخلاق کی تعلیم اور اسلام
..........................................
  AR: 490   
حسد کی تباہ کاریاں اور اس کے نقصانات
..........................................
  AR: 489   
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآَوَى کی نفیس تفسیر
..........................................
  AR: 488   
حدیث زيارت 'علماء ومحدثین کی نظر میں
..........................................
  AR: 487   
حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حج
..........................................
  AR: 486   
حج کے اقسام:
..........................................
  AR: 485   
حج ایک عظیم فریضہ،استطاعت کے باوجود ترک کرنے پر سخت وعید
..........................................
  AR: 484   
حج ایک اسلامی فریضہ
..........................................
Copyright 2008 - Ziaislamic.com All Rights reserved