AR 513 : استغفار تمام پریشانیوں کا حل

استغفار تمام پریشانیوں کا حل

اگر ہم مسلمان اپنے دل میں خدا کا خوف بٹھائے رکھیں ، اس کے فضل و کرم کے امیدوار بنے رہیں اوراپنے حال زار پر ندامت کے آنسو بہائیں توضرورہماری زندگی میں برکت رکھ دی جائیگی اور ہمارے درمیان سے رنج وغم ، دردوالم دور کر دیا جائیگااور حزن وملال ختم کردیا جائیگا ۔

     اس سلسلہ میں امام رازی علیہ الرحمہ کی تفسیر کبیر کے حوالہ سے ایک نصیحت آموز واقعہ بیان کیا جاتا ہے؛جو ہمارے لئے نہایت ہی قیمتی اورنفع بخش ہے:

وعن الحسن : ان رجلا شکا اليه الجدب ، فقال ، استغفرالله ، وشکااليه آخرالفقر، وآخرقلة النسل،وآخر قلة ريع ارضه ، فامرهم کلهم بالاستغفار ، فقال له بعض القوم : اتاک رجال يشکون اليک انواعا من الحاجة ، فامرتهم کلهم بالاستغفار؟ فتلا له الاية : فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ إِنَّهُ کَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْکُمْ مِدْرَارًا وَيُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَکُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَکُمْ اَنْهَارًا-

ترجمہ:حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوکر قحط سالی سے متعلق فریاد کی تو آپ  نے اسے استغفار کرنے کا حکم دیا، کسی دوسرے شخص نے اپنا فقروفاقہ اور تنگدستی کاحال بیان کیا ،اسی طرح کسی اورشخص نے اولاد نہ ہونے پر اپنی پریشانی ظاہر کی اور کسی نے اپنے باغ وبہار میں پھل وپھول اور تازگی سے متعلق آپ کی خدمت میں معروضہ کیا اور سبہوں کوامام حسن رضی اللہ عنہ نے استغفار کی تلقین کی ،خدائے تعالی سے معافی طلب کرنے اوربخشش کی دعا مانگنے کاحکم دیا،لوگوں کو اس پر تعجب ہوا، عرض کرنے لگے: آپ کی خدمت میں لوگ الگ الگ معروضے لے کر حاضرہوئے اور تمام افراد کو آپ نے اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنے کی تلقین فرمائی ، تو آپ نے جواب ارشاد فرماتے ہوئے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی:ترجمہ: تو میں نے کہا: تم اپنے پروردگار سے بخشش طلب کرو!بیشک وہ خوب مغفرت فرمانے والا ہے ، وہ تم پر موسلادھاربارش کا نزول فرمائیگااور مال ودولت اور اولاد کے ذریعہ تمہاری مددفرمائیگااور تمہارے لئے باغات بنادیگا اور تمہارے لئے نہریں جاری فرمادیگا ۔

(سورۃ النوح ۔10/11/12)

www.ziaislamic.com




submit

  AR: 515   
زجاجۃ المصابیح حنفی دلائل کا عظیم حدیثی انسائکلوپیڈیا
..........................................
  AR: 514   
قرآن کریم کے ہم پر حقوق
..........................................
  AR: 513   
استغفار تمام پریشانیوں کا حل
..........................................
  AR: 512   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
  AR: 511   
تحفظ شریعت ملت کی اولین ذمہ داری
..........................................
  AR: 510   
اسلام حقوق انسانی کامحافظ
..........................................
  AR: 509   
تعلیمات حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ
..........................................
  AR: 508   
حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ عظمت و جلالت
..........................................
  AR: 507   
حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی عظمت اور مقبولیت
..........................................
  AR: 506   
قرآن کریم تمام علوم کا سرچشمہ
..........................................
  AR: 505   
امام حسین رشدوہدایت کے مینار اور حق صداقت کے معیار
..........................................
  AR: 504   
امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظمت و استقامت
..........................................
  AR: 503   
واقعۂ شہادت کا پُرسوز بیان
..........................................
  AR: 502   
راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضيلت
..........................................
  AR: 501   
لیلۃ الجائزۃ (انعام والی رات)
..........................................
  AR: 500   
اعتکاف احکام ومسائل
..........................................
  AR: 499   
تذکرہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا
..........................................
  AR: 498   
ماہ رمضان المبارک کی فضیلت وعظمت پرمشتمل پچیس 25 احادیث شریفہ
..........................................
  AR: 497   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
  AR: 496   
روزہ فوائد وثمرات
..........................................
Copyright 2008 - Ziaislamic.com All Rights reserved