***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1259    سعودی برٹش بینک کے کریڈٹ کارڈ کااستعمال
مقام : جدہ سعودی عرب,
نام : سید مظہر علی
سوال:    

السلام علیکم مفتی صاحب! میں آپ سے کریڈٹ کارڈس کے استعمال سے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں کیونکہ حال ہی میں ‘ میں نے سعودی برٹش بینک سے تقریباً 21750 سعودی ریال نکالے ہیں اور بینک کے شرائط کے مطابق مجھے 2.22 فیصد سود ادا کرنا ہوگا‘ تو کیا یہ حرام ہے؟ مجھے شریعت کی روشنی میں بتائیں‘ شکریہ۔


............................................................................
جواب:    

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ! آپ نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ سعودی برٹش بینک سے جو رقم حاصل کی ہے وہ جائز نہیں‘ اصل مال پر جو زائد رقم ادا کی جائے گی وہ سود ہے‘ آپ جلد سے جلد اس سے چھٹکارا اور خلاصی حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرلیں۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com