***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1427    شب معراج میں بارہ رکعات کی خصوصی فضیلت
مقام : دبیرپورہ ،انڈیا,
نام : محمد مزمل
سوال:    

متبرک راتوں میں ہر شخص چاہتا ہے کہ یہ قیمتی راتیں عبادت میں گزارے‘ خواتین بھی اس کا کافی اہتمام کرتی ہیں‘ شب معراج کی کوئی خاص نماز ہو تو بتائیں کہ اس کی کتنی رکعتیں ہیں؟ اور اس کی کیا فضیلت ہے؟ تا کہ ہم شب معراج اس کا اہتمام کرسکیں؟ جزاک اللہ خیر الجزاء۔


............................................................................
جواب:    

شعب الایمان للبیہقی‘ فضائل الاوقات للبیہقی‘ جامع الأحادیث للسیوطی‘ تفسیر در منثور‘ کنز العمال اور ماثبت بالسنۃ میں حدیث مبارک ہے: عن أنس ، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، أنہ قال فی رجب لیلۃ یکتب للعامل فیہا حسنات مائۃ سنۃ وذلک لثلاث بقین من رجب فمن صلی فیہا اثنتی عشرۃ رکعۃ یقرأ فی کل رکعۃ فاتحۃ الکتاب وسورۃ من القرآن یتشہد فی کل رکعتین ، ویسلم فی آخرہن ، ثم یقول سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر مائۃ مرۃ ویستغفر اللہ مائۃ مرۃ ، ویصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم مائۃ مرۃ ، ویدعو لنفسہ ما شاء من أمر دنیاہ وآخرتہ ، ویصبح صائما فإن اللہ یستجیب دعاء ہ کلہ إلا أن یدعو فی معصیۃ- ترجمہ : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ماہ رجب میں ایک ایسی رات ہے جس میں عمل کرنے والے کے حق میں سو 100 سال کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں ،اور وہ رجب کی ستائیسویں شب(شب معراج) ہے ،تو جو شخص اس رات بارہ رکعات پڑھتا ہے ، اس طرح کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اور قرآن کریم کی کسی سورت کی تلاوت کرے،ہردورکعت کے بعدقعدہ کرے‘اخیرمیں سلام پھیرے۔ پھر نمازسے فارغ ہونے کے بعدسو100 مرتبہ " سُبْحَانَ اللَّہِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ،وَلاَ إِلَہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَر"، سو100 مرتبہ " استغفار " ، سو100 مرتبہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود شریف بھیجے، اور اپنے حق میں دنیا اور آخرت کی بھلائی سے متعلق جو چاہے دعا کرے اور صبح روزہ رکھے تو یقینا اللہ تعالی اس کی تمام دعائیں قبول فرمائے گا البتہ کسی نافرمانی والے کام میں دعاء کرے(تو یہ دعاء مقبول نہ ہوگی)۔(فضائل الاوقات للبیہقی،باب فی فضل شہر رجب،حدیث نمبر:12۔شعب الایمان للبیہقی،باب فی الصیام،تخصیص شہر رجب بالذکر،حدیث نمبر:3651۔کنز العمال ، فضائل الازمنۃ والشہور ،حدیث نمبر:35170-ماثبت بالسنۃ ،ص 70 ٬ جامع الأحادیث للسیوطی، حرف الفاء ، حدیث نمبر: 14812۔الجامع الکبیر للسیوطی، حرف الفاء ، حدیث نمبر :171۔تفسیر در منثور،زیر آیت سورۂ توبہ ،36 ) واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com