***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1428    انبیاء کرام علیھم السلام کی امامت
مقام : حیدرآباد،انڈیا,
نام : محمد امجد
سوال:    

سنا جاتا ہے کہ شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیاء علیہم السلام کو نماز پڑھائی تھی، کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟ اگر اس کا ذکر حدیث کی کتابوں میں ملتا ہوتو برائے مہربانی بیان فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

شب معراج حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کرام علیہم السلام کی جو امامت فرمائی اس سے متعلق تفسیر خازن میں مذکور ہے کہ اللہ تعالی نے حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیے اعزاز اوراستقبال میں حضرات انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جمع فرمایا ‘انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اقتداء میں نمازادافرمائی تاکہ عملی طورپرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان امامت سب پرآشکارہوجائے۔ واقعۂ معراج کی تفصیلی روایات صحیح بخاری و صحیح مسلم اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے، امامت کے بارے میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے : فَحَانَتِ الصَّلاَۃُ فَأَمَمْتُہُمْ ترجمہ: نماز کا وقت ہوا تو میںنے انبیاء کی امامت کی- (صحیح مسلم، کتاب الإیمان،باب فی ذکر المسیح ابن مریم والمسیح الدجال حدیث نمبر:448۔سنن نسائی، کتاب الصلاۃ ،باب فرض الصلاۃ، حدیث نمبر: 454۔سنن کبری للنسائی،حدیث نمبر: 11480۔دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب الإسراء برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من المسجد الحرام إلی المسجد الأقصی ، حدیث نمبر: 651۔مستخرج أبی عوانۃ ، کتاب الإیمان، کتاب الإیمان حدیث نمبر: 264۔مشکل الآثار للطحاوی ، حدیث نمبر: 4378۔جامع الأحادیث للسیوطی ، حرف اللام حدیث نمبر: 18519۔الجامع الکبیر للسیوطی، حرف اللام حدیث نمبر: 326۔کنز العمال، کتاب الفضائل، الباب الأول، الفصل الثانی فی المعراج حدیث نمبر: 31849) واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com