***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1439    روزہ کی  سنتیں اور مستحبات
مقام : حیدرآباد ۔انڈیا,
نام : کلیم الدین
سوال:    

حضرت مفتی صاحب قبلہ! میں روزہ تو رہتا ہوں مگر اس کی سنتیں اور مستحبات مجھ کو معلوم نہیں‘ براہ کرم روزہ کی سنتیں اور مستحبات بیان فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

سحری کھانا ،سحری کھانے میں تاخیر کرنا ، رات سے روزہ کی نیت کرنا ، سورج ڈوبنے کے بعد افطار میں جلدی کرنا، کھجور سے افطار کرنا ، افطار کے وقت یہ دعاپڑھنا ، اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَعَلَی رِزْقِکَ اَفطَرْتُ
جیساکہ فتاوی عالمگیری میں ہے : التَّسَحُّرُ مُسْتَحَبٌّ ، وَوَقْتُهُ آخِرُ اللَّيْلِ --- . وَتَعْجِيلُ الْإِفْطَارِ أَفْضَلُ فَيُسْتَحَبُّ أَنْ يُفْطِرَ قَبْلَ الصَّلَاةِ ، وَمِنْ السُّنَّةِ أَنْ يَقُولَ عِنْدَ الْإِفْطَارِ اللَّهُمَّ لَك صُمْت وَبِك آمَنْت وَعَلَيْك تَوَكَّلْت وَعَلَى رِزْقِك أَفْطَرْت . (فتاوی عالمگیری ،کتاب الصوم ، الباب الثالث فیما یکرہ للصائم ومالا یکرہ)

حالت روزہ میں بری باتوں سے اور برے کاموں سے پرہیزکرنا جیسے جھوٹ ، چغل خوری ، غیبت،فلم بینی اورتلاوت قرآن ، نفل نماز، درود شریف کا کثرت سے اہتمام کرنا۔وغیرہ روزہ کی سنتیں اور مستحبات میں داخل ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب

سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com