***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1470    کیا ہر بہنے والا پانی پاک ہوتاہے؟
مقام : بنگال,
نام : ضمیراحمد
سوال:    

کیا یہ بات صحیح ہے کہ بہتا ہوا پانی پاک ہوتا ہے ، اگر صحیح ہے تو پھر اس بہتے پانی کا کیاحکم ہے جس میں نجاست مل جائے ؟ میں نے سنا کہ بہتے پانی میں نجاست گرجائے تو بھی پاک ہوتاہے ،جواب عنایت فرمائیں ، نوازش ہوگی ۔


............................................................................
جواب:    

بہتا پانی اُس وقت تک پاک ہوتاہے جب تک کہ پانی کے تین اوصاف ’’رنگ ، بُو،مزہ ‘‘ میں سے کوئی وصف نجاست کی وجہ سے تبدیل نہ ہو، اگر بہتے پانی میں کوئی گندگی گرجائے اور اس کی وجہ مذکورہ تین اوصاف میں سے کوئی ایک وصف بدل جائے تو یہ پانی ناپاک ہوجائے گا ، اس کے برخلاف اگر بہتے پانی میں نجاست گرجائے اور نجاست کی وجہ سے پانی کے تین اوصاف میں سے کوئی وصف نہ بدلے توپاک ہے۔

 

            ہدایہ میں ہے: والماء الجاری إذا وقعت فیہ نجاسۃ جاز الوضوء منہ إذا لم یر لہا أثر لأنہا لا تستقر مع جریان الماء ) والأثر ہو الرائحۃ أو الطعم أو اللون۔ (ہدایہ ، کتاب الطہارات، باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء وما لا یجوز)واللہ اعلم بالصواب

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com