***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1491    حضرت امام حسین اور دیگر اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم پر یزیدی فوج کاظلم
مقام : انڈیا,
نام : سعیدالدین نقشبندی
سوال:    

امام عالیمقام حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور دیگر اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم پر یزیدی فوج نے پانی بند کیا اوربالاٰخر انہیں شہید کردیا ، جس کے سبب ان پر عتاب الہی ہوا اور وہ ہلاک کردئے گئے ، مجھے اسی سے متعلق ایک روایت معلوم کرنی ہے کہ یزیدی فوج کا ایک شخص اس طرح عذاب میں گرفتار ہوا کہ پیاس پیاس کہتا، پانی پیتا لیکن سیراب نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ ہلاک ہوگیا ، برائے کرم ! یہ بتلائیں کہ اس شخص کا نام کیا تھا اور یہ روایت کہاں اور اور کس کتاب میں ہے


............................................................................
جواب:    

سید الشہداء امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کوشہید کرنے والے کچھ ہی دنوں میں طرح طرح کے عذاب ومصائب میں گرفتار ہوکر ہلاک ہوگئے- آپ نے جس روایت کے متعلق سوال کیا ہے اس کو علامہ ابوالحسن علی معروف بہ ابن اثیر رحمۃ اللہ علیہ (متوفی 630ھ) نے الکامل فی التاریخ میں ذکر کیا ہے، اس شخص کا نام عبد اللہ بن ابوالحصین الازدی تھا ، اس نے امام عالی مقام رضی اللہ عنہ سے کہا: يا حسين اما تنظر الی الماء ؟ لاتذوق منه قطرة حتی تموت عطشا! فقال الحسين اللهم اقتله عطشاء ولاتغفرله ابدا ۔ قال :فمرض فيما بعد فکان يشرب الماء القلة ثم يقیء ،ثم يعود فيشرب حتی يبغر ثم يقیء ثم يشرب فيما يروی فمازال کذلک حتی مات ۔ ترجمہ: ائے حسین (رضی اللہ عنہ ) کیا تم پانی کونہیں دیکھتے ؟ پانی کا ایک قطرہ بھی تم پی نہیں سکتے یہاں تک کہ تم پیاسے شہید ہوجائوگے ، تو امام حسین رضی اللہ عنہ نے اللہ کے حضور معروضہ کیا :اے اللہ اس شخص کوپیاسا ماردے اور کبھی اسکی بخشش نہ فرما۔ اس کے بعد وہ شخص اس طرح بیمار ہواکہ مٹکے سے پانی پیتا پھر قئے کردیتا، پھر لوٹ کرجاتا اور پانی پیتا پھر قئے کردیتا،پھر پانی پیتا مگر سیراب نہ ہوتا ، مسلسل وہ اسی طرح عذاب میں گرفتار رہایہاں تک کہ ہلاک ہوگیا۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com