***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1516    کیا حوض کوثر کا پانی شہد سے زیادہ میٹھاہے ؟
مقام : ریاض ۔ سعودیہ عربیہ,
نام : صبغت اللہ
سوال:    

کیا ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کے دن کوئی ایسا حوض عطاء کیا جائیگا جسکا پانی شہد سے زیادہ میٹھااور دودھ سے زیا دہ سفید ہے ؟میرا جواب ضرور عنایت فرمائیں ۔


............................................................................
جواب:    

قیامت کے دن ہر نبی کے لئے ایک حوض ہو گا اور ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوض کا نام کوثر ہے- حوض کوثر ایک ماہ مسافت کی درازی میں ہو گا اس کی مٹی نہایت خوشبودار مہکتی ہوئی مشک ہوگی ، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا،مشک سے زیادہ خوشبودار، اور برف سے زیادہ ٹھنڈا ہوگا۔ اس کے پینے کے برتن ستاروں کی مانند چمکدار ہونگے، حضورپاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم اپنے دستِ مبارک سے اپنے امتیوں کو جام بھر بھر کر پلائیں گے جو ایک بار پی لے گا پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا- صحیح بخاری شریف باب فى الحوض ﴿حدیث نمبر:6581 ﴾ میں حدیث پاک ہے عن أنس بن مالك عن النبى صلى الله عليه وسلم قال بينما أنا أسير فى الجنة إذا أنا بنهر حافتاه قباب الدر المجوف قلت ما هذا يا جبريل قال هذا الكوثر الذى أعطاك ربك . فإذا طينه مسك أذفر- ترجمہ :سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس وقت میں جنت میں چل رہا تھا اچانک ایک نہر کے پاس پہنچا جسکے دونوں جانب ایسے موتی کے خیمے ہیں جس کو اندر سے تراشا گیا ہے ۔ میں نے کہا اے جبریل یہ کیا ہے تو انہوں نے عرض کیا یہ وہ کوثر ہے جو آپکے رب نے آپ کو عطا کیا ۔پس میں کیا دیکھتا ہوں کہ اسکی مٹی مہکتی ہوئی مشک ہے- اور ایک روایت میں اسکے پانی کی نوعیت ،اور اسکی خوشبو اور اسکے برتن کا ذکر کیا گیا ہے ، صحیح بخاری شریف باب فى الحوض ﴿حدیث نمبر: 6579 ﴾ میں حدیث پاک ہے:عن عبد الله بن عمرو قال قال رسول اللہ صلى الله عليه وسلم حوضى مسيرة شهر وزواياه سواء ماؤه أبيض من اللبن ، وريحه أطيب من المسك ، وكيزانه كنجوم السماء ، من شرب منها فلا يظمأ أبدا- ترجمہ : سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میرا حوض ایک مہینہ کی مسافت کا ہے اور اسکے تمام کنارے برابر ہیں ،، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، اسکی خوشبو مشک سے زیادہ معطر اور اس کے کوزے آسمان کے تاروں کی مانند چمکدار ہیں ،جو ان سے پئے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com