***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1528    آیت سجدہ ٹائپ کرنے کی وجہ سے سجدۂ تلاوت کا حکم
مقام : لکڑی کا پل ،انڈیا,
نام : مجاہد خان
سوال:    

میں پرنٹنگ پریس میں کام کرتاہوں ، ہمارے پاس اردو کا کام ہی زیادہ ہوتا ہے ، اسلامی مضامین ‘ فولڈرس اور پوسٹرس کی پرنٹنگ بھی ہوتی ہے ، اسلامی میاٹر ٹائپ کرنے کے دوران قرآن کریم کی آیتیں بھی ٹائپ کرنے کا موقع ملتا ہے ، ایک مرتبہ میں سجدۂ تلاوت سے متعلق کچھ ٹائپ کررہا تھا کہ آیت سجدہ بھی ٹائپنگ میں آئی ، میں نے روانی میں ٹائپنگ کردی ، اس کو زبان سے نہیں پڑھا ، بعد میں مجھے خیال آیا کہ شاید اس کی وجہ سے مجھے سجدۂ تلاوت کرنا ضروری ہوگا ، مفتی صاحب ! مہربانی فرماکر مجھے یہ بتلائے کہ کیا سجدہ کی آیت ٹائپ کرنے کی وجہ سے مجھ پر سجدہ واجب ہوگا یا نہیں ؟


............................................................................
جواب:    

 آیت سجدہ تلاوت کرنے یا سننے کی وجہ سے یا تلاوت کرنے والے امام کی اقتداء کرنے کی وجہ سے سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے ، آیت سجدہ لکھنے یا ٹائپ کرنے کے سبب سجدہ واجب نہیں ہوتا ۔

        اگر مضمون ٹائپ کرنے کے دوران آپ نے آیت سجدہ ٹائپ کی لیکن زبان سے اس کی تلاوت نہیں کی جیساکہ آپ نے سوال میں ذکر کیا تو آپ پر سجدۂ تلاوت واجب نہیں ۔

جیساکہ درمختار میں ہے : (قولہ بسبب تلاوۃ ) احترز عما لو کتبھا او تھجاہا فلا سجود علیہ۔ (درمختار ، کتاب الصلوٰۃ، باب سجود التلاوۃ)

واللہ اعلم بالصواب – سید ضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com