***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1542    شوہر کے انتقال پر چوڑیاں توڑنے کا حکم  
مقام : بھوانی نگر  ,
نام : نورعین
سوال:    

بعض جگہوں پر دیکھنے میں آیا ہے کہ شوہر کا انتقال ہوتا ہے تو بیوی اپنی چوڑیاں توڑلیتی ہے اس لئے کہ اب اس کو چوڑیاں نہیں پہننا چاہئے ، یہ بات کہاں تک درست ہے ؟


............................................................................
جواب:    

جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اُس کے لئے چارمہینے دس دن سوگ منانا شرعًا لازم ہے ، لہذا وہ چوڑیاں پہننے اور زینت کی دیگر چیزیں استعمال کرنے سے پرہیز کرے ، تاہم چوڑیاں توڑنا درست نہیں بلکہ اُسے اتارلینا چاہئے کیونکہ چوڑیاں توڑنے میں مال ضائع ہوتا ہے اور اگر ہاتھ میں ہوتے ہوئے توڑے تو ہاتھ کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔

واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com