***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1556    وضو میں تنگ انگوٹھی کو حرکت دینا
مقام : نورخاں بازار,
نام : فیصل
سوال:    

مفتی صاحب !میں چاندی کی انگوٹھی پہنتا ہوں ، اکثر انگوٹھی نکال کر وضو کرتا ہوں ، کبھی کبھی جلد بازی میں انگوٹھی نہیں اُتار پاتاہوں ، کیا ایسے وقت میرا وضو ہوجائے گا یا نہیں؟


............................................................................
جواب:    

وضو میں ہاتھ دھونا فرض ہے اور اگر ہاتھ یا انگلی کے کسی ایک حصہ پر بھی پانی نہیں پہنچتا ہو تو وضو درست نہیں ہوتا ، لہذا انگوٹھی تنگ ہوتو اُسے حرکت دینا فرض ہے اور اگر انگوٹھی تنگ نہ ہوتو اُسے حرکت دینا مستحب ہے ۔

       دیکھئے :رد المحتار ، کتاب الطھارۃ ، سنن الوضوء۔

واللہ اعلم بالصواب

سیدضیاءالدین عفی عنہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ

بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔

حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com