***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1565    احرام کی حالت میں زنڈوبام کا استعمال
مقام : بمبئی،انڈیا,
نام : کریم الدین
سوال:    

الحمد للہ اس میں حج کو جارہا ہوں ، حج سے متعلق ہی میرا ایک سوال ہے کہ مجھے اکثر وبیشتر سر میں درد ہوتا ہے اور جب زنڈوبام استعمال کرتا ہوں تو کچھ افاقہ ہوتا ہے ، ہمارے گھر والے کہتے ہیں کہ آپ زنڈوبام بھی لے کر جائیے ، کیا میں احرام کی حالت میں زنڈوبام استعمال کرسکتا ہوں جبکہ اس میں خوشبو بھی ہوتی ہے ؟ جواب دیں تو بڑی نوازش ہوگی۔


............................................................................
جواب:    

احرام کی حالت میں خوشبو استعمال کرنے کی ممانعت ہے ، اگر کوئی ایسی دوا استعمال کرتا ہو جس میں خوشبو ہوتی ہے تو اس پر کفارہ لازم آتا ہے ،دیکھا جائے گا کہ اس نے مکمل ایک عضو یا اس کے بقدر خوشبووالی دوائی استعمال کیا ہے تو پھر اُس پر دم واجب ہوگا اور اگر ایک عضو سے کم استعمال کیا تو صدقہ لازم ہوگا۔

             لہذا زنڈوبام استعمال کرنے کی صورت میں یہی حکم ہے کہ اگر کامل ایک عضو یا اس سے زائد حصے پر لگائے تو دم واجب ہوگا اور اس سے کم پر تو صدقہ لازم ہوگا۔

             جیساکہ فتاوی عالمگیری میں ہے : فإذا استعمل الطیب فإن کان کثیرا فاحشا ففیه الدم ، وإن کان قلیلا ففیه الصدقة کذا فی المحیط .۔ ۔ ۔ حتی لو طیب به عضوا کاملا یکون کثیرا یلزمه دم وفیما دونه صدقة۔ (فتاوی عالمگیری ، کتاب المناسک ، الفصل الاول فیما یجب بالتطیب والتدھن)

واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com