***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1567    دینی کتابیں ایک دوسرے پر رکھنے کا سلیقہ
مقام : چنور ,
نام : عقیل الرحمٰن
سوال:    

ہماری مسجد میں ایک لائبریری ہے ، جس میں بہت سی دینی کتابیں جیسے تفسیر ‘ حدیث ‘ مسائل ‘ عربی زبان وغیرہ موجود ہیں ، ایک صاحب مسجد کی جانب سے کتابوں کی دیکھ بھال کے لئے مقرر ہیں ، میں نے کئی مرتبہ دیکھا ہے کہ قرآن شریف کے نسخوں پر دوسری کتابیں رکھی ہوئی ہوتی ہیں ، میں نے اُن سے کہا تو اُنہوں نے جواب دیا کہ وہ بھی دینی کتابیں ہی ہیں ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم قرآن شریف کے اوپر دوسری کتاب رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اسی طرح حدیث اور مسائل کی کتابیں ہیں اور دوسری کتابیں ہیں تو ان تمام کتابوں کو ایک کے اوپر دوسری کتاب جمانے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے ؟

اگر آپ مجھے اس کا جواب دے دیں تو میں لائبریری کے ذمہ دار صاحب کو بتاسکتا ہوں ۔ جزاک اللہ خیر الجزاء


............................................................................
جواب:    

قرآن کریم کلام خداوندی ہونے کی وجہ سے نہایت مقدس ومعظم ہے پھر حدیث شریف ، لہذا مصحف کے اوپر مصحف ہی رکھا جاسکتا ہے ، کوئی اور کتاب اس پر نہ رکھی جائے ، تمام کتابوں کو ایک ساتھ رکھنے کی صورت میں قرین ادب یہ ہے کہ سب سے اوپر قرآن کریم رکھا جائے ، اس کے نیچے تفسیر کی کتابیں ، اس کے نیچے حدیث شریف کی کتابیں پھر فقہی مسائل کی کتابیں ،پھر علم کلام کی،پھر خوابوں کی تعبیر کی ، پھر عربی زبان کی اور دیگر کتابیں رکھی جائیں ۔

ردالمحتار میں ہے : ویوضع النحو ثم التعبیر ثم الکلام ثم الفقہ ثم الأخبار والمواعظ ثم التفسیر۔

(رد المحتار، کتاب الطھارۃ)

 واللہ اعلم بالصواب

سیدضیاءالدین عفی عنہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ

بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔

حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com