***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1568    دہ دردہ میں پانی کی بالائی سطح کا اعتبار ہے
مقام : وجے واڑہ ،انڈیا,
نام : اسماعیل خان
سوال:    

مسجد میں حوض ہے ، لوگ مسجد کو آکر وضو کرتے ہیں ، یہ حوض نیچے سے دہ دردہ نہیں ، البتہ حوض کے اطراف سے اوپر کی طرف تین فِٹ تک پھیلا ہوا ہے ، اوپر کے حساب سے دہ دردہ ہے لیکن حوض کی تہہ دہ دردہ نہیں ، کیا ایسا حوض بہتے پانی کے حکم میں ہوگا یا نہیں ؟شرعی رہنمائی فرمائیں تاکہ حکم کے اعتبار سے عمل کیا جاسکے اور مسجد میں صحیح انتظام کیا جاسکے۔ شکریہ


............................................................................
جواب:    

حوض دہ دردہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ حوض کے پانی کی بالائی سطح دہ دردہ ہو، اُس سے کم نہ ہو، تو ایسا حوض بہتے پانی کا حکم رکھتا ہے اور اگر حوض میں پانی کی سطح اتنی نیچے ہوجائے کہ پانی اب دہ دردہ کی پیمائش کو نہیں پہنچتا تو ایسی صورت میں حوض بہتے پانی کے حکم میں نہ ہوگا۔

ردالمحتار میں ہے : ولو اعلاہ عشرا واسفلہ اقل جاز حتی یبلغ الاقل ۔(رد المحتار، کتاب الطھارۃ، باب المیاہ)

 واللہ اعلم بالصواب –

سیدضیاءالدین عفی عنہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ

بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔

www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com