***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 37    ایک حدیث شریف کی تحقیق
مقام : مغل پورہ حیدرآباد,
نام : محمد عبد القدوس
سوال:    

میرا سوال حدیث شریف سے متعلق ہے ،وہ حدیث شریف کہاں ہے جسمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ سے فرمایا :رک جا!تجھ پر نبی ،صدیق اور دوشہید ہیں ،برائے کرام اس حدیث شریف کا حوالہ اور متن ذکرفرمائیں


............................................................................
جواب:    

یہ حدیث شریف، صحیح بخاری،سنن ابوداؤد ، جامع ترمذی ،مسند امام احمد، مصنف عبدالرزاق،صحیح ابن حبان ،سنن کبری للنسائی،شرح السنۃ میں موجود ہے جسکا متن ،ترجمہ اورحوالہ جات ذکر کئے جارہے ہیں ۔ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ فَقَالَ اثْبُتْ أُحُدُ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ- حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد شریف تشریف لے گئے آپ کے ساتھ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ، حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے تو احد پہاڑ ان حضرات کی تشریف آوری پر فرحت کے مارے جھومنے لگا ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھوکر مارکر فرمایا :اے احد! تھم جا ! کیونکہ تجھ پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ گر ہیں اور ایک صدیق اور دوشہید ہیں۔ (صحیح بخاری شریف ، کتاب المناقب، باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم لوکنت متخذا خلیلا۔۔۔۔، ج 1،ص 519حدےث نمبر:3675۔ سنن ابوداؤد ، کتاب السنۃ، باب فی الخلفاء ، حدیث نمبر:4032۔ جامع ترمذی شریف ، ابواب المناقب ،باب ماجاء فی مناقب عمر رضی اللہ عنہ ج 2ص210 حدیث نمبر:2630۔ مسند امام احمد، مسند الانصار،حدیث نمبر:21745۔ مصنف عبدالرزاق، ج 11ص 229حدےث نمبر:20401۔ صحیح ابن حبان ، کتاب التاریخ، حدیث نمبر: 6865/6908۔ سنن کبری للنسائی، ج 5ص43،حدیث نمبر:8135۔ معجم کبیرطبرانی، حدیث نمبر:144۔ شرح السنۃ ، کتاب فضائل الصحابۃ ، باب فضائل عثمان رضی اللہ عنہ، ج 1،ص932)۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com