***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 398    مرد حضرات کے لئے برسلیٹ (Bracelet) پہننا کیساہے؟
مقام : حیدرآباد ،انڈیا,
نام : محمدعبدالرحمن
سوال:    

السلام علیکم !میں مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی صاحب سے سوال کرنا چاہتاہوں آدمی کے لئے اسٹیل کا زیورپہنناجائزہے یانہیں ؟جیساکہ برسلیٹ (Bracelet) اگرہے تووہ کس حدتک پہن سکتاہے ؟


............................................................................
جواب:    

مرد حضرات کے لئے ایک مثقال سے کم مقداروالی چاندی کی انگوٹھی پہننا جائزہے ،ایک مثقال 3.03775گرام کا ہوتا ہے ، جامع ترمذی ،سنن ابو داؤد ،سنن نسائی اور زجاجۃ المصابیح میں حدیث شریف ہے ،حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے ارشاد فرمایا: قَالَ اتَّخِذْہُ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّہُ مِثْقَالًا۔ ترجمہ: تم چاندی کی انگوٹھی بھی مکمل ایک مثقال کی مت بناؤ- (جامع ترمذی ، ابواب اللباس عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،باب ما جاء فی الخاتم الحدید ، حدیث نمبر:1707-سنن ابو داؤد ، کتاب اللباس، باب ما جاء فی خاتم الحدید، حدیث نمبر:3687- سنن نسائی، کتاب الزینۃ،باب مقدار ما یجعل فی الخاتم من الفضۃ، حدیث نمبر:5100- زجاجۃ المصابیح،ج3،ص397) اس کے علاوہ سوناچاندی ،پہنناحرام ہے اوراسٹیل ،یاکسی اوردھات کی کوئی چیز مستقل طور پر پہننا،مکروہ ہے۔ لہذامردحضرات کوکسی بھی دھات کا زیور (Bracelet) وغیرہ پہننے سے پرہیزکرناچاہئیے۔البتہ خواتین کے لئے سونا چاندی اوردیگردھاتو ں کے زیورپہننا شرعاجائزہے ۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: ردالمحتار ج5،ص254،فتاوی عالمگیری ج5ص359۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com