***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 474    خواتین کا،وگس (wigs)لگانااور مختلف قسم کے ہیر اسٹائل اختیارکرنے کا حکم
مقام : بنجارہ ہلز,
نام : حمیراء فاطمہ
سوال:    

کیا بناؤ سنگار کے لئے عورتیں اپنے سرکے بال چھوٹے کرسکتی ہیں ،آج کل عورتیں مختلف قسم کے ہیر اسٹائل اختیار کررہی ہیںstep-Cut, , U-Cut, V-Cut وغیرہ، اسی طرح وگس (wigs)لگارہی ہیں، کیا شریعت میں اس کی گنجائش ہے؟


............................................................................
جواب:    

بناؤ سنگار‘ زیبائش وآرائش عورت کی فطرت میں داخل ہے‘ یہ اس کا فطری حق ہے ‘ اس لئے اسلام نے خواتین کو بناؤ سنگار سے منع نہیں کیا بلکہ ان کے لئے زینت وآرائش کو پسندیدہ ومستحب قرار دیا ہے، اسلام نے خواتین کے لئے اجازت دی ہے کہ وہ نظافت وصفائی کا اہتمام کریں، رنگین لباس پہنیں، زیور سے آراستہ رہاکریں، مہندی لگائیں، سرمہ استعمال کریں، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: قل من حرم زینۃ اللہ التی اخرج لعبادہ ۔ اے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم آپ فرمادیجئے‘ اللہ کی زینت کو کس نے حرام کیا جو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالی ہے۔ البتہ بناؤ سنگار‘ زیبائش وآرائش کے متعلق اصول وقوانین‘ حدود وضوابط بتلائے گئے ہیں، احادیث شریفہ میں خواتین کے لئے مردوں کی مشابہت اختیار کرنے کی ممانعت وارد ہے‘ صحیح بخاری شریف میں حدیث پاک ہے: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المشتھبین من الرجال بالنساء والمشتھبات من النساء بالرجال۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی۔ مردوں کے لئے بال کاٹنے کی اجازت ہے‘ خواتین بال کاٹنے سے مردوں کی مشابہت ہوتی ہے جس طرح مردوں کو خواتین کی مشابہت اختیار کرنے سے روکا گیا ہے اسی طرح خواتین کو مردوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے لہٰذا خواتین کے لئے بال کاٹنا Step-Cut, , U-Cut, V-Cut یابال کاٹنے کا کوئی اور اسٹائل اختیار کرنا درست نہیں۔ساری مخلوقات میں انسان کو کرامت و شرافت کا عظیم مقام حاصل ہے‘ اس لئے انسانی بال جسم سے جدا ہونے کے بعد اُسے استعمال کرنا ممنوع ہے کیونکہ یہ انسان کی عظمت و بزرگی کے خلاف ہے‘ نجس ومردار جانورکے سوا دیگر جانوروں کے بال نیزمصنوعی بال لگاناجائزہے‘ اس کے وگس (Wigs) استعمال کرنا بھی ممنوع نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com