***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 54    سانچق میں دولہے کی انگلی پکڑنا کیساہے؟
مقام : حیدرآباد,
نام : تنویر احمد
سوال:    

آج کل گھروں میں جو سانچق وغیرہ ہوتی ہے وہ اپنے لئے صحیح ہے یا نہیں –


............................................................................
جواب:    

شادی یا دیگر خوشی ومسرت کے موقع پرحدود شریعت میں رہتے ہوئے تقریب منعقد کی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن بے پردگی کے ساتھ غیر محرم کے سامنے بے محابہ گھومنا پھرنا ، سالی یا کسی غیرمحرم سے انگلی پکڑوانا، یہ سب امور ناجائز وحرام ہیں ۔ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے: مَنْ نَظَرَ إلَى مَحَاسِنِ امْرَأَةٍ أَجْنَبِيَّةٍ عَنْ شَهْوَةٍ صُبَّ فِي عَيْنَيْهِ الْآنُكُ يَوْمَ الْقِيَامَة- ترجمہ:جوکوئی شہوت کے ساتھ کسی اجنبی عورت کے مقامات زینت کودیکھتا ہے تو قیامت کے دن اس کی آنکھوں میں سیسہ پگلا کر ڈالا جائےگا۔ (ہدایہ ،کتاب الکراہیۃ ،ج4،ص458) غیرمحرم کو چھونا اور مس کرنا سخت ممنوع ہے ، اس بارے میں احادیث شریفہ میں وعیدیں آئی ہیں چنانچہ ہدایہ ،کتاب الکراہیۃ ،ج4،ص459، میں ہے : مَنْ مَسَّ كَفَّ امْرَأَةٍ لَيْسَ مِنْهَا بِسَبِيلٍ وُضِعَ عَلَى كَفِّهِ جَمْرَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَة ۔ ترجمہ : جوشخص کسی غیر محرم عورت کے ہاتھ کوچھوئے تو بروزقیامت اسکے ہاتھ پرانگارہ رکھا جائےگا۔ (ہدایہ ،کتاب الکراہیۃ ،ج4،ص459) لھذا سانچق وغیرہ کے موقع پر جو غیر شرعی رسومات انجام دی جاتی ہیں وہ سب قابل ترک ہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com