Advanced Search
English
हिंदी
 
ویڈیو فتاویٰ
     
شخصیتیں
<< واپس
سرپرست اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرمفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمدصاحب قبلہ کا تعارف

عالمی شہرت یافتہ مفتی وفقیہ ،صاحب بصیرت عالم ومدبر مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد دامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ  کو خالق کائنات نے علوم اسلامیہ میں مہارت تامہ ،عبقریت کاملہ ،فقہی بصیرت اور علمی جلالت سے سرفراز فرمایا ہے،آپ نےاپنی تمام توانائیوں کونسل انسانی کی رشد وہدایت،انسانی رواداری ،محبت ویکجہتی  کے فروغ اور اشاعت علم دین کے لئے وقف کردیاہے، الکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا کے ذریعہ دنیا آپ کی علمی ادبی،قومی ملی  خدمات سے مستفید ہورہی ہے ، آپ نے مختلف ممالک کا ادبی ثقافتی اورتعلیمی دورہ کیا، جدہ کی سرزمین پر  عرب اسکالرس نے بھی آپ سے علمی استفادہ کرتے ہوئے سند حدیث شریف حاصل کی ،  جرمنی  کے ایک عربک اسلامک سنٹر  "المرکز الاسلامی الدولی بالمانیہ"  میں  آپ کو عالم اسلام کے مشہور عالم دین سید حسن ہیتو صاحب نے درس حدیث کے لئےمدعو کیا تھا جہاں آپ نے باضابطہ جامع ترمذی شریف کابزبان عربی درس دیا ،مرکز علم وادب جامعہ نظامیہ میں آپ بحیثیت شیخ الجامعہ تدریسی ،تعلیمی اورتعمیری  خدمات میں ہمہ تن مصروف ہيں ،  ملک وبیرون ملک آپ کے ہزارہا تلامذہ دین متین کی خدمت انجام دے رہےہیں اور متعدد مدارس، تعلیمی اداروں اورتنظیموں کے آپ سرپرست اعلی ہیں-

آپ نے 1969ء میں مرکز علم وادب جامعہ نظامیہ کی اعلی سند مولوی کامل الفقہ اور عثمانیہ یونیورسٹی سے پوسٹ گرائجویشن میں ’’ایم او ایل‘‘ کی ڈگری حاصل کی۔
1970ء سے جامعہ نظامیہ میں تدریسی خدمات کا آغاز فرمایا، 1980ء میں نائب مفتی کے عہدہ جلیلہ پر متمکن رہے اور 1986ء میں شیخ الفقہ و مفتی جامعہ کے منصب جلیل پر فائز ہوئے۔

1992ء میں شیخ الجامعہ کے عظیم عہدہ  کے ساتھ معتمد جامعہ کی اضافی خدمات بھی بحسن و خوبی انجام دیں۔

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر  آپ کی زیر سرپرستی مصروف عمل ہے،نیز آپ مجلس علماء دکن، رویت ہلال کمیٹی، دارالقضاء کے علاوہ ہندوستان کے باوقار ملی ادارہ مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن ہیں -

 

 
 
آنے والے واقعات   
< تمام ملاحظہ کریں
 
 
میل کریں    |    نقشبندی کیلنڈر    |    فوٹو گیلری    |    اپنے دوستوں کو بتائیں   |    رابطہ کریں
Copyright 2008 - Ziaislamic.com All Rights Reserved