حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ...
 
   

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ  روزہ اور قرآن یہ دونوں روزہ دار بندوں کی شفاعت کریں گے‘روزہ کہے گا: ائے پروردگار !میں نے اس کو دن میں کھانے پینے اور خواہشات کی تکمیل سے روک رکھا تھا‘ تو اس روزہ دارکے حق میں میری شفاعت قبول فرما- اور قرآن کہے گا: ائے پروردگار میں نے اس کو رات کی نیند سے روک رکھا تھا،تو اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما –اور ان دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔
( بیہقی شعب الایمان )