علاج السالکین  
حضرت ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ : مصنف
  سرورق     << تمام کتابیں دیکھیں  
 
Share |
ڈاؤن لوڈ
Download Book in pdf
 
کتاب کاؤنٹر
This Book Viewed:
587 times
 
تلاش کریں
 

 

 
 
دل کے طبیب

دل کے طبیب

       انبیاء علیہم السلام اور ان کے نائب پیرانِ کبار دل کے نباض اور اس کے معالج ہیں۔

جو نائب رسول کہ دل کے طبیب ہیں ان کی یہ علامتیں ہیں

       پیر کامل وہ ہے جس میں یہ علامات ہوں :بقدر ضرورت علم دین رکھتا ہو خواہ تحصیل سے یا صحبت علماء سے ،عقائد و اعمال و اخلاق میں شریعت کاپابند ہو۔ متقی ہو یعنی گناہوں سے بچتا ہو، صغیرہ پر اصرار نہ کرتا ہو، ظاہری و باطنی طاعتوں پر مداومت رکھتا ہو،دنیا کی حرص نہ رکھتا ہو، آخرت اس کے پیش نظر ہو ،کمال کا دعویٰ نہ کرتا ہو کہ یہ بھی شعبۂ دنیا ہے،کسی پیر کامل کی صحبت میں چنددن رہا ہو۔ اس سے فیوض و برکات حاصل کئے ہوں۔ اس زمانہ کے منصف علماء اور مشائخ اس کو اچھا سمجھتے ہوں۔ بہ نسبت عوام کے خواص یعنی سمجھدار ،دیندار لوگ اس کی طرف زیادہ مائل ہوں، اس سے جو لوگ بیعت کئے ہیں۔ ان میں اتباع شریعت غالب ہو۔ دنیا کی حرص کم ہوگئی ہو،وہ اپنے مریدوں کا خیال رکھتا ہو کہ کوئی بات ان سے خلاف شریعت و طریقت دیکھے یا سنے تو ان کو روک ٹوک کرتا ہو ،ہر ایک کو اس کی مرضی پر نہ چھوڑتا ہو ،اس کی صحبت میں چند بار بیٹھنے سے دنیا کی محبت میں کمی اور حق تعالیٰ کی محبت میں ترقی محسوس ہوتی ہو،خود بھی وہ ذاکر شاغل ہو کہ بغیر اس کے تعلیم میں برکت نہیں ہوتی۔

       جس شخص میں یہ علامتیں ہوں تو پھر اس میں یہ نہ دیکھے کہ اس سے کوئی کرامت بھی صادر ہوتی ہے یا نہیں یا اس کو کشف بھی ہوتا ہے یا نہیں یا یہ جو کرتا ہے وہ قبول ہوجاتا ہے یا نہیں یا یہ صاحب تصرفات ہے یا نہیں کیونکہ یہ امور پیر کامل کو لازم نہیں ہیں، اسی طرح یہ نہ دیکھے کہ اس کی توجہ سے لوگ مرغ بسمل کی طرح تڑپنے لگتے ہیں یا نہیں کیوں کہ یہ بھی پیر کامل کے لئے ضروری نہیں۔ اصل میں یہ ایک نفسانی تصرف ہے جو مشق سے بڑھ جاتا ہے۔ غیر متقی بلکہ غیر مسلم بھی کرسکتا ہے۔ اس سے چنداں نفع بھی نہیں کیوں کہ اس کے اثر کو بقاء نہیں ہوتا۔

 

 

 
 
فہرست

شکایت
...............................
>>
پہلی علامت
...............................
>>
محبت کی کسوٹی
...............................
>>
بیماریٔ دل کی شدت و کمی
...............................
>>
دوسری علامت
...............................
>>
دل کی صحت کی علامتیں
...............................
>>
دل کی بیماریوں کا مادہ
...............................
>>
دل کے بیمار کا پرہیز
...............................
>>
دل کے طبیب
...............................
>>
دل کے علاج کی ترغیب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے ادویہ
...............................
>>
دل کی بیماریوں کے اسباب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے لئے اصول علاج
...............................
>>
روحانی طبیب کے لئے اصول علاج
...............................
>>
دل کے بیماروں سے خطاب
...............................
>>
روحانی نسخوں کا شہد
...............................
>>
ذکر کی ماہیت
...............................
>>
مشغول کے لئے طریقۂ ذکر
...............................
>>
دل کے بیمار کے لئے چند کام کی باتیں
...............................
>>
دل کے بیماریوں کا تفصیلی علاج
...............................
>>
مرض عصیاں کے لئے دستوں کی دوا
...............................
>>
غذا
...............................
>>
پرہیز
...............................
>>
علامات صحت
...............................
>>
حُب دنیا!
...............................
>>
امراض کے اقسام
...............................
>>
تشخیص میں غلطی
...............................
>>
اسباب مرض
...............................
>>
علاج مرض
...............................
>>
اس نسخہ کا اور ایک جز
...............................
>>
بیعت اور اس کے متعلق امور
...............................
>>
طریق ذکر
...............................
>>
تصور شیخ اور وساوس
...............................
>>
غایت بیعت و مقصود ذکر
...............................
>>
وظائف اور اشغال
...............................
>>

     

All right reserved 2011 - Ziaislamic.com