علاج السالکین  
حضرت ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ : مصنف
  سرورق     << تمام کتابیں دیکھیں  
 
Share |
ڈاؤن لوڈ
Download Book in pdf
 
کتاب کاؤنٹر
This Book Viewed:
587 times
 
تلاش کریں
 

 

 
 
دل کے بیمار کے لئے چند کام کی باتیں

دل کے بیمار کے لئے چند کام کی باتیں

       اے دل کے بیمارو! کیفیات و احوال جو اختیار سے خارج ہیں گو محمود ہیں مگر مقصود نہیں۔ ہر گز نہ ان کے حصول کی فکر میں رہنا نہ ان کے حاصل نہ ہونے سے مغموم ہونا۔ شعر

فراق و وصل چہ باشد رضائے دوست طلب              کہ حیف باشد از وغیر اوتمنائے

       اگر کسی سے کوئی بات خلاف مزاج پیش آوے صبر و تحمل کیا کرو جلدی سے کچھ کہنے سننے مت لگو! خاص کر غصہ کی حالت میں بہت سنبھالا کرو ،جہاں تک ممکن ہو ذاکرین کی جماعت میں شامل اور داخل رہو اس سے نور اور عزم اور شوق سب میں قوت ہوتی ہے۔

       دنیوی تعلقات مت بڑھاؤ حتی الامکان خلوت میں رہو، بدوں ضرورت و مصلحت لوگوں سے زیادہ مت ملو اور جب ملنا ہو خوش خلقی سے پیش آؤ اور بعد رفع ضرورت جلد ہی ان سے جدا ہوجاؤ !بالخصوص شناسا دنیا داروں سے بہت بچو !یا تو اہل اللہ کی صحبت ڈھونڈو یا عوام میں ناشناسا لوگوں سے ملو ،ان سے ضرر کم پہنچتا ہے۔

       اگر قلب پر کچھ احوال یا علوم واردہوں تو شیخ سے اطلاع کرو ،بجز شیخ کے کسی پر ظاہر مت کرو، سخن پروری کبھی مت کرو۔ بلکہ جب تم کو اپنی غلطی ثابت ہوجائے فوراً اقرار کرلو۔ ہر حالت میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اعتماد رکھو اسی سے التجا اور استقامت کی درخواست کیا کرو۔

ہدایت

       حرارت عزیزی جب کم ہوجاتی ہے تو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوجانا لازمی ہے،دل کی حرارت عزیزی محبت الٰہی ہے۔ اے دل کے بیمارو! تمہارے دل کی حرارت عزیزی بہت کم بلکہ معدوم ہوگئی ہے۔ اسی وجہ سے طرح طرح کے دل کی بیماریاں پیدا ہوگئی ہیں۔ اٹھو محبت الٰہی پیدا کرو تاکہ دل کی حرارت عزیزی اپنے حال پر آجائے۔ یہ پانچ جز کا نسخہ لو اس کو استعمال کرتے رہوآہستہ آہستہ محبت الٰہی کی حرارت عزیزی حاصل ہوجائے گی۔

       خالص توبہ کرکے خدائے تعالیٰ کے احکام کی پوری پوری تابعداری کیا کیجئے اس لئے کہ جس کا کہا مانتے ہیں اس سے ضرور محبت ہوتی اور جو ہے وہ بڑھنے لگتی ہے۔ پختہ نیت کرلیجئے جیسے بھی ہو خدائے تعالیٰ کی محبت ضرور حاصل کرنی چاہیے ،وقت بے وقت دعا کرتے رہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنی محبت عطا فرمائے ۔روزانہ کسی وقت تنہائی میں بیٹھ کر خدائے تعالیٰ کی نعمتوں کو سونچا کرو اور اس کے کمال کی صفتوں کو یاد کیا کرو۔ محسن سے محبت ہونا لازمی ہے۔ ایسا ہی اہل کمال سے محبت ضرور ہوتی ہے۔

       خدا کے دوستوں سے علاقہ پیدا کرو۔ آم تخمی دیر میں بار لاتا ہے اور پیوندی بہت جلد، ایسا ہی خدا کے دوستوں کا تعلق بہت جلد خدا کی محبت کا ثمرہ لاتا ہے۔ اگر خدا کے دوست نہ ملیں تو ان کی تلاش میں رہو وہ ملے تک جامع شریعت و طریقت اولیاء اللہ کے سوانح اور ان کی نصیحتیں دیکھا یا سنا کرو ،یہ ان کی صحبت کا بدل ہوگا۔ جب ایسے حضرات میسر آجائیں تو ان کی مجلسوں میں جاؤ اگر ان کے پاس جانا دشوار ہو تو ان سے خط و کتابت جاری رکھو، ان کے پاس دنیا کے جھگڑے مت لے جاؤ،نہ ان سے دنیا ملنے کی نیت سے ملو بلکہ خدا کی محبت ہونے کی نیت سے ملو، خدا کا راستہ دریافت کرو باطنی بیماریوں کا علاج کراؤ۔

       روزانہ تنہائی میں بیٹھ کر اللہ اللہ کرلیا کرو، زیادہ فرصت نہ ملے تو تھوڑی دیر ہی سہی مگر بلاناغہ ذکر ضرور کیا کرو۔ لیکن ذکر اس نیت سے کرو کہ دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو، اکثر لوگ مختلف نیتوں سے ذکر کیا کرتے ہیں اس لئے نفع نہیں ہوتا۔

       ہدایت: کلمہ طیبہ یعنی: لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ’’ معجون کبیر‘‘ ہے اس میں کل ادویہ کے اجزاء شامل ہیں۔ ہر مریض کے مزاج کے موافق ہے اور تمام امراض کے لئے نافع اور مفید ہے۔ یہ ایسی معجون ہے کہ اس کی مثل دوسری معجون تیار کرنے سے تمام معالج عاجز ہوگئے ہیں اور اطباء روحانی کی عقلیں اس کی شکل میں گم ہیں ،یہ وہ معجون ہے کہ جس کو طبیب الٰہی نے ترتیب دیا ہے۔ ائے دل کے بیمار! اس سے بہتر کوئی دوا نہیں جس قدر تو اس کو زیادہ استعمال کرے گا طرح طرح کے فائدے پائے گا۔

 

 

 
 
فہرست

شکایت
...............................
>>
پہلی علامت
...............................
>>
محبت کی کسوٹی
...............................
>>
بیماریٔ دل کی شدت و کمی
...............................
>>
دوسری علامت
...............................
>>
دل کی صحت کی علامتیں
...............................
>>
دل کی بیماریوں کا مادہ
...............................
>>
دل کے بیمار کا پرہیز
...............................
>>
دل کے طبیب
...............................
>>
دل کے علاج کی ترغیب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے ادویہ
...............................
>>
دل کی بیماریوں کے اسباب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے لئے اصول علاج
...............................
>>
روحانی طبیب کے لئے اصول علاج
...............................
>>
دل کے بیماروں سے خطاب
...............................
>>
روحانی نسخوں کا شہد
...............................
>>
ذکر کی ماہیت
...............................
>>
مشغول کے لئے طریقۂ ذکر
...............................
>>
دل کے بیمار کے لئے چند کام کی باتیں
...............................
>>
دل کے بیماریوں کا تفصیلی علاج
...............................
>>
مرض عصیاں کے لئے دستوں کی دوا
...............................
>>
غذا
...............................
>>
پرہیز
...............................
>>
علامات صحت
...............................
>>
حُب دنیا!
...............................
>>
امراض کے اقسام
...............................
>>
تشخیص میں غلطی
...............................
>>
اسباب مرض
...............................
>>
علاج مرض
...............................
>>
اس نسخہ کا اور ایک جز
...............................
>>
بیعت اور اس کے متعلق امور
...............................
>>
طریق ذکر
...............................
>>
تصور شیخ اور وساوس
...............................
>>
غایت بیعت و مقصود ذکر
...............................
>>
وظائف اور اشغال
...............................
>>

     

All right reserved 2011 - Ziaislamic.com