علاج السالکین  
حضرت ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ : مصنف
  سرورق     << تمام کتابیں دیکھیں  
 
Share |
ڈاؤن لوڈ
Download Book in pdf
 
کتاب کاؤنٹر
This Book Viewed:
584 times
 
تلاش کریں
 

 

 
 
حُب دنیا!

حُب دنیا!

تشخیص مرض

 

        امراضِ روحانیہ میں سے حُب دنیا اول درجہ کا مہلک اور بدترین مرض ہے۔ دل کے اکثر باطنی امراض اسی مرض سے پیدا ہوتے ہیں، جب یہ مہلک مرض کا مادہ مستحکم اور مضبوط ہوجاتا ہے تب دل کو اس سے وہی نقصان پہونچتا ہے جو جسم کو یرقان کے مرض سے پہونچتا ہے۔ یعنی جس وقت یرقان کا غلبہ

 

ہوتا ہے تو وہ مریض پست ہمت ،کمزور اور بدمزاج ہوجاتا ہے، آنکھوں کی رنگت زرد ہوتی ہے ہر ایک چیز زرد دکھائی دینے لگتی ہے ،منہ کا مزہ تلخ ہوجاتا ہے، آخر ہڈیاں وغیرہ جیسے ردی علامات پیدا ہوکر مریض کی زندگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔   یہی حال اس دل کا ہوتا ہے جو حب دنیا کے مرض میں گرفتار ہے ،آخرت کے کاموں میں پست ہمت ہوجاتا ہے اور ایسا کمزور بن جاتا ہے کہ چھوٹی سی چھوٹی عبادت بھی پہاڑ جیسی معلوم ہونے لگتی ہے۔ مخلوق اور موجودہ چیزوں کے تعلقات، دنیا کے تمام جھگڑوں اور بکھیڑوں کی وجہ سجے اور ضروریات سے زیادہ دنیا کمانے کی تدابیر و شغلوں میں لگ کر طرح طرح کی پریشانیوں سے بدمزاج ہوجاتا ہے۔ ناپائیدار مشغلوں میں ایسا پھنس جاتا ہے کہ آگے پیچھے اورا مید معاد کی کچھ خبر نہیں رہتی اور ظاہر و باطن دونوں دنیا ہی کے ہورہتے ہیں۔ قلب تو محبت دنیا میں مشغول ہوجاتا ہے اور بدن اس کی اصلاح و تدبیر میں مصروف ۔اس شخص کو دیکھتے ہی اس کے حُب دنیا کے مرض میں مبتلا ہونے کا ایسا یقین آتا ہے جیسے یرقان کے مریض کی آنکھ دیکھنے سے یرقان کا۔ دنیا دل میں ایسے گھر کر جاتی ہے کہ ہر چیز دنیا ہی کے لئے کیا کرتا ہے۔ اس کی عبادت بھی دنیا ہی کے لئے ہوتی ہے جیسے یرقان میں ہر چیز زرد دکھائی دیتی ہے،ایسے ہی حب دنیا کے مرض میں ہر جگہ ہر شئے میں دنیا ہی دنیا نظر آتی ہے۔   اگر یہ مریض پھر بھی نہ سنبھلا اور اپنی خبر نہ لیا تو اس کے دل کے منھ کا مزہ بگڑ جاتا ہے،

عبادت اور اطاعت الٰہی جیسی شیریں چیز تلخ معلوم ہونے لگتی ہے ،آخر ہڈیاں وغیرہ جیسے ردی علامات پیدا ہوجاتے ہیں جس طرح حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ایک رات مجھے ایک تاجر کے پاس رہنے کا اتفاق ہوا،جس کے پاس سامان تجارت تھا اور بہت سے غلام خدمتگار تھے اس نے تمام رات میرا سر کھایا کہ اس وقت میرے پاس اتنا مال ہے اور میری فلاں شریک ترکستان میں ہے اور کچھ سامان تجارت ہندوستان میں ہے اور فلاں زمین کا قبالہ ہے ، فلاں سامان کا ایک شخص ضامن ہے ،کبھی کہتا ہے کہ اسکندریہ جانے کا خیال کررہا ہوں وہاں کی آب و ہوا اچھی ہے ،کبھی کہتا نہیں وہاں کا دریا خطرناک ہے ،پھر کہنے لگا : سعدیؒ مجھے ایک سفر اور درپیش ہے اگر وہ پورا ہوجائے تو پھر بقیہ زندگی قناعت کے ساتھ گوشہ نشیں ہوکر گذاروں گا۔ میں نے پوچھا وہ کونسا سفر ہے ؟کہا فارس کی گندہک چین میں لے جانا چاہتا ہوں کیونکہ سنا ہے اس کی بہت قیمت ہے اور چینی گلاس روم میں لے جاکر فروخت کروں گا اور دیبائے رومی ہندوستان میں اور فولاد ہندی حلب میں اور حلبی شیشہ یمن میں اور یمنی چادر فارس میں،اس کے بعد میں سفر ترک کرکے ایک دوکان میں بیٹھ جاؤں گا۔ ابھی بھی ترک دنیا کا ارادہ نہیں دوکان ہی میں بیٹھنے کی نیت ہے۔

        غرض وہ تاجر اس قسم کے خیالی پلاؤ پکاتا رہا۔ جب دنیا کے مریض کو بھی اس طرح کا ہذیان پیدا ہوجاتا ہے، اگر پھر بھی علاج نہ کیا تو ہذیان کے آخری درجہ میں پہونچ جاتا ہے، ہذیان کے اس درجہ میں مریض آخرت کا اور آخرت میں پیش آنے والے واقعات کا مذاق اڑاتا ہے، جنت اور دوزخ سے مسخر کرتا ہے۔
        یہ ردی علامات پیدا ہوکر حُب دنیا کے مریض کے دل کی زندگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

 

 
 
فہرست

شکایت
...............................
>>
پہلی علامت
...............................
>>
محبت کی کسوٹی
...............................
>>
بیماریٔ دل کی شدت و کمی
...............................
>>
دوسری علامت
...............................
>>
دل کی صحت کی علامتیں
...............................
>>
دل کی بیماریوں کا مادہ
...............................
>>
دل کے بیمار کا پرہیز
...............................
>>
دل کے طبیب
...............................
>>
دل کے علاج کی ترغیب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے ادویہ
...............................
>>
دل کی بیماریوں کے اسباب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے لئے اصول علاج
...............................
>>
روحانی طبیب کے لئے اصول علاج
...............................
>>
دل کے بیماروں سے خطاب
...............................
>>
روحانی نسخوں کا شہد
...............................
>>
ذکر کی ماہیت
...............................
>>
مشغول کے لئے طریقۂ ذکر
...............................
>>
دل کے بیمار کے لئے چند کام کی باتیں
...............................
>>
دل کے بیماریوں کا تفصیلی علاج
...............................
>>
مرض عصیاں کے لئے دستوں کی دوا
...............................
>>
غذا
...............................
>>
پرہیز
...............................
>>
علامات صحت
...............................
>>
حُب دنیا!
...............................
>>
امراض کے اقسام
...............................
>>
تشخیص میں غلطی
...............................
>>
اسباب مرض
...............................
>>
علاج مرض
...............................
>>
اس نسخہ کا اور ایک جز
...............................
>>
بیعت اور اس کے متعلق امور
...............................
>>
طریق ذکر
...............................
>>
تصور شیخ اور وساوس
...............................
>>
غایت بیعت و مقصود ذکر
...............................
>>
وظائف اور اشغال
...............................
>>

     

All right reserved 2011 - Ziaislamic.com