علاج السالکین  
حضرت ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ : مصنف
  سرورق     << تمام کتابیں دیکھیں  
 
Share |
ڈاؤن لوڈ
Download Book in pdf
 
کتاب کاؤنٹر
This Book Viewed:
587 times
 
تلاش کریں
 

 

 
 
علاج مرض

علاج مرض

        علاج اس مرض کا یہ ہے کہ موت کو یاد کیا کرے کیونکہ اس مرض سے صحت ہونے کے لئے حظوظ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ موت کو یاد کرنا ہی ایک ایسی چیز ہے کہ اس سے  حظوظ کم ہوجائیں گے اور لذتوں کی جڑ اُکھڑ جائے گی۔ سہل ترکیب موت کے یاد کرنے کی یہ ہے کہ ایک وقت مقرر کرکے مراقبہ موت اس طرح کیا کرے کہ ایک دن مجھ کو مرنا ہے اور خدا کے سامنے جانا ہے، پھر ایک دن میرا حساب ہوگا اگر اچھی حالت ہے تو بڑی بڑی نعمتیں ملیں گی ورنہ سخت سخت عذاب ہوں گے۔ 
مرنے کے بعد قبر میں مجھ سے سوال ہوگا اگر اچھے جواب دوں گا تو ابدالآباد کا چین ہے ورنہ سدا کی تکلیف ہے۔

        پھر مجھے قیامت کو اٹھنا ہے اس روز تمام نامۂ اعمال سنائے جائیں گے، میزان میں اعمال تلیں گے۔ اگر خدا نخواستہ میری ناشائستہ حرکات بڑھ گئیں تو فرشتے کشاں کشاں مجھے جہنم کی طرف لے جائیں گے ،مجھے پل صراط سے گذرنا ہوگا،پھر آگے جنت ہے یا دوزخ ،غرض سارا عالم یعنی مشغلہ میں مبتلاہے۔ کوئی کسی دھن میں ہے کوئی کسی دھن میں ،ہائے یہ کسی کو یاد نہیں کہ ایک دن ہم نہ ہوں گے اس مراقبہ سے انشاء اللہ حُب دنیا کا مرض زائل ہوجائے گا۔ ایک دن اپنا یہاں سے جانا رہ رہ کے یاد آئے گا، آخرت سے تعلق ہوگا اور دنیا سے دل سرد ہوجائے گا۔

 

 
 
فہرست

شکایت
...............................
>>
پہلی علامت
...............................
>>
محبت کی کسوٹی
...............................
>>
بیماریٔ دل کی شدت و کمی
...............................
>>
دوسری علامت
...............................
>>
دل کی صحت کی علامتیں
...............................
>>
دل کی بیماریوں کا مادہ
...............................
>>
دل کے بیمار کا پرہیز
...............................
>>
دل کے طبیب
...............................
>>
دل کے علاج کی ترغیب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے ادویہ
...............................
>>
دل کی بیماریوں کے اسباب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے لئے اصول علاج
...............................
>>
روحانی طبیب کے لئے اصول علاج
...............................
>>
دل کے بیماروں سے خطاب
...............................
>>
روحانی نسخوں کا شہد
...............................
>>
ذکر کی ماہیت
...............................
>>
مشغول کے لئے طریقۂ ذکر
...............................
>>
دل کے بیمار کے لئے چند کام کی باتیں
...............................
>>
دل کے بیماریوں کا تفصیلی علاج
...............................
>>
مرض عصیاں کے لئے دستوں کی دوا
...............................
>>
غذا
...............................
>>
پرہیز
...............................
>>
علامات صحت
...............................
>>
حُب دنیا!
...............................
>>
امراض کے اقسام
...............................
>>
تشخیص میں غلطی
...............................
>>
اسباب مرض
...............................
>>
علاج مرض
...............................
>>
اس نسخہ کا اور ایک جز
...............................
>>
بیعت اور اس کے متعلق امور
...............................
>>
طریق ذکر
...............................
>>
تصور شیخ اور وساوس
...............................
>>
غایت بیعت و مقصود ذکر
...............................
>>
وظائف اور اشغال
...............................
>>

     

All right reserved 2011 - Ziaislamic.com