علاج السالکین  
حضرت ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ : مصنف
  سرورق     << تمام کتابیں دیکھیں  
 
Share |
ڈاؤن لوڈ
Download Book in pdf
 
کتاب کاؤنٹر
This Book Viewed:
584 times
 
تلاش کریں
 

 

 
 
طریق ذکر

طریق ذکر

        اطمینان اور فرصت کے وقت مسجد میں یا مکان کے کسی حصہ میں یکسو ہوکر بیٹھ جائیں۔ آنکھیں بند کرلیں اور منھ بھی بند کرلیں اور زبان کو روک کر، یوں خیال کریں کہ حضرت پیر و مرشد میرے روبرو ہیں اور اللہ کا فیض مرشد کے قلب سے نکل کر میرے قلب میں آرہا ہے اور اسی کے

ساتھ دل میں اللہ اللہ کہہ کر تسبیح کا ایک ایک دانہ پھیرتے جائیں اس طرح کم ازکم بیس تسبیح یعنی دو ہزار بار دل میں یہ ذکر اس طریقہ پر کریں اور روزآنہ کرتے رہیں ناغہ نہ کریں۔ اس تعداد ذکر میں کمی نہ کریں اگر زیادتی ہو تو اچھا ہے کہ یہ ذکر زیادہ ہوگا۔ یہ پہلا سبق اتنا ہی جلد صاف ہوجائے گا ہاں اگر کسی وجہ سے ایک نشست میں ذکر کی یہ تعداد پوری نہ ہو تو مضائقہ نہیں،دو تین نشستوں میں بھی اس کو پورا کرسکتے ہیں۔         ذکر کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جس طرح زبان کو تیزی کے ساتھ باتیں کرنے کی عادت ہوجاتی ہے، اسی طرح دل بھی تیزی سے ذکر کا عادی ہوجاتا ہے لیکن یہ کوئی خوبی نہیں ہے، ذکر


میں اس بات کا اہتمام رکھنے کی ضرورت ہے کہ نہایت اطمینان و سکون سے آہستہ آہستہ ذکر کیا جائے اور ایک ایک لفظ پورا پورا اور اچھی طرح ادا ہو، ذکر میں جلدی کرنے سے اس کا اثر پیدا نہیں ہوتا۔ 
        یہ پہلا سبق ہے جس کو لطیفہٴ  قلب کہتے ہیں یہ صاف ہونے کے بعد دوسرا سبق دیا جاتا ہے۔ دوران ذکر میں جو کیفیات و واردات پیش آئیں ان کو بجز حضرت پیر و مرشد کے کسی دوسرے سے بیان نہ کریں کہ اس میں ایک خاص مصلحت ہے۔

 

 

 
 
فہرست

شکایت
...............................
>>
پہلی علامت
...............................
>>
محبت کی کسوٹی
...............................
>>
بیماریٔ دل کی شدت و کمی
...............................
>>
دوسری علامت
...............................
>>
دل کی صحت کی علامتیں
...............................
>>
دل کی بیماریوں کا مادہ
...............................
>>
دل کے بیمار کا پرہیز
...............................
>>
دل کے طبیب
...............................
>>
دل کے علاج کی ترغیب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے ادویہ
...............................
>>
دل کی بیماریوں کے اسباب
...............................
>>
دل کے بیماریوں کے لئے اصول علاج
...............................
>>
روحانی طبیب کے لئے اصول علاج
...............................
>>
دل کے بیماروں سے خطاب
...............................
>>
روحانی نسخوں کا شہد
...............................
>>
ذکر کی ماہیت
...............................
>>
مشغول کے لئے طریقۂ ذکر
...............................
>>
دل کے بیمار کے لئے چند کام کی باتیں
...............................
>>
دل کے بیماریوں کا تفصیلی علاج
...............................
>>
مرض عصیاں کے لئے دستوں کی دوا
...............................
>>
غذا
...............................
>>
پرہیز
...............................
>>
علامات صحت
...............................
>>
حُب دنیا!
...............................
>>
امراض کے اقسام
...............................
>>
تشخیص میں غلطی
...............................
>>
اسباب مرض
...............................
>>
علاج مرض
...............................
>>
اس نسخہ کا اور ایک جز
...............................
>>
بیعت اور اس کے متعلق امور
...............................
>>
طریق ذکر
...............................
>>
تصور شیخ اور وساوس
...............................
>>
غایت بیعت و مقصود ذکر
...............................
>>
وظائف اور اشغال
...............................
>>

     

All right reserved 2011 - Ziaislamic.com