***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****
 
f143: چار رکعت سنت پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟ <Back
سوال
چار رکعت سنت پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟ جس طرح سورہ فاتحہ کے بعد ضم سورہ فرض میں ضروری ہے‘ کیا سنت میں بھی ضروری ہے؟
جواب
فرض نماز کی ابتدائی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور ضم سورہ واجب ہے‘ مابقی رکعتوں میں سورۂ فاتحہ مستحب ہے‘ ضم سورہ کا حکم نہیں‘ فرائض کے علاوہ وتر‘ سنت اور نوافل کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور ضم سورہ دونوں واجب ہیں۔ لہٰذا آپ سنت کی چار رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت کی تلاوت کریں۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com