***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****
 
f1485: صندوق کے ساتھ تدفین کا حکم <Back
سوال

میت کو دفن کرنے کے لئے جہاں جگہ ملتی ہے ، بعض اوقات وہاں کی زمین نہایت نرم ہوتی ہے ، میت کے لڑکے چاہتے ہیں کہ صندوق میں میت رکھی جائے اور صندوق کے ساتھ تدفین عمل میں لائی جائے ، کیا شریعت میں اس کی اجازت ہوگی ؟

جواب

شریعت مطہرہ میں ضرورت کے وقت اس امر کی اجازت ہے کہ میت کو صندوق میں رکھ کر دفن کیا جائے ، سوال میں بتلائی گئی تفصیل کے مطابق اگر تدفین کے لئے فراہم کردہ جگہ نہایت نرم ہوتو میت کو صندوق کے ساتھ دفن کیا جاسکتاہے ۔

جیساکہ درمختار میں ہے :(ولابأس باتخاذ تابوت) ولو من حجر او حدید (له عند الحاجة) کرخاوة الارض ۔ (درمختار ،کتاب الصلوٰۃ ، مطلب فی دفن المیت)

واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com