***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****
 
f1486: جنابت کی حالت میں ناخن تراشنا کیسا ہے ؟ <Back
سوال

انسان جب ناپاکی کی حالت میں ہو اور اسے نہانے کی ضرورت ہو تو کیا ایسی حالت میں بال کٹوانا اورناخن کترنا صحیح ہے؟کیونکہ بسا اوقات مجھ سے ایسا عمل سرزد ہوگیاہے۔

جواب

حالت جنابت میں بال نکالنا اورناخن تراشنا ازروئے شریعت مکروہ ہے،لھذابہتر ہیکہ اس حالت میں نہ بال نکالیں اور نہ ناخن تراشیں۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری ج5ص358 میں ہے: حلق الشعر حالۃ الجنابۃ مکروہ وکذا قص الاظافیر کذا فی الغرائب۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com