***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****
 
f1531: نیا لباس جمعہ کے دن پہننا <Back
سوال

حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا کپڑا پہنے تو جمعہ کے دن پہنے اس کا حوالہ کیا ہے یہ حدیث حوالہ کے ساتھ بیان فرمادیں تو مہربانی ہوگی۔

جواب

آپ نے جو سوال کیا ہے اس سے متعلق کنز العمال میں حدیث پاک ہے :کان اذا استجد ثوبا لبسہ یوم الجمعۃ ۔خط عن انس۔ ترجمہ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا لباس استعمال فرماتے تو اسے جمعہ کے دن زیب تن فرماتے ۔ کنز العمال،الکتاب الثالث من حرف الشین ، الباب الثالث فی شمائل تتعلق بالعادات والمعیشۃ(حدیث نمبر:18268) اس روایت کو حافظ حدیث ابوبکر احمد بن علی خطیب بغدادی رحمۃاللہ علیہ \" المتفق والمفترق\" میں نقل کیا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com