***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****
 
f338: عورت کا اپنے جیٹھ اور دیور کے کپڑے دھونا <Back
سوال

کیا عورت اپنے جیٹھ اور دیور کے کپڑے دھوسکتی ہے؟ حالانکہ ان سے پردہ ہے۔

جواب

جیٹھ یا دیور کے کپڑے دھونا عورت کی شرعی ذمہ داری تو نہیں البتہ وہ اگر اپنی مرضی سے دھو دے تو جائز ہے‘ لیکن ان کے وہ ناپاک کپڑے ہرگز نہ دھوئے جس میں ان پر غسل واجب ہوا ہو‘ ان کے علاوہ دیگر کپڑے اگر وہ اپنی طرف سے دھودے تو یہ اس کی جانب سے اخلاقی مظاہرہ ہے۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com