***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****
 
f343: حالت جنابت میں کھانا پینا <Back
سوال

کیا مباشرت کے بعد اور نہانے سے پہلے کوئی چیز کھائی یا پی جاسکتی ہے؟

جواب

مباشرت کے بعد والی حالت کو جنابت کہا جاتا ہے‘ جنابت میں کھانا پینا جائز ہے‘ ایسی حالت میں بعجلت ممکنہ غسل کرنا چاہئے‘ غسل سے پہلے کھانے پینے کا مرحلہ ہو تو کلی کی جائے اور دونوں ہاتھ دھو لئے جائیں۔ فتاویٰ عالمگیری‘ ج 1‘ کتاب الطھارۃ‘ الفصل الثالث فی المعافی الموجبۃ للغسل میں ہے: ولا باس للجنب ان ینام و یعادو اھلہ قبل ان یتوضا وان توضا فحسن و ان ارادان یاکل او یشرب فینبغی ان یتمضمض و یغسل یدیہ کذا فی السراج الوھاج۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن 03-01-2010

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com