***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****
 
f452: خلع کے بعد دوبارہ اسی سے نکاح کرنا کیسا ہے ؟ <Back
سوال

میرے ایک دوست اور انکی بیوی کے درمیان خلع ہوا ہے بڑی مدت کے بعد وہ دوبارہ نکاح کرنا چاہتے ہیں تو کیا اسلام میں انکو نکاح کرنے کی اجازت ہے ۔

جواب

خلع طلاق بائن کے حکم میں ہے لہذا میاں بیوی کے درمیان ایک بار خلع ہوجائے رشتہ نکاح منقطع ہوجاتاہے،اگر باہمی رضامندی سے وہ دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو نیا مہر مقررکرکے دوگواہوں کے روبرو اندرون عدت یاعدت گذرنے کے بعد دوبارہ رشتۂ ازدواج قائم کرسکتے ہیں۔ جیسا کہالبحرالرائق میں ہے : اماالخلع فلقولہ علیہ الصلاۃ والسلام الخلع تطلیقۃ بائنۃ ولا نہ یحتمل الطلاق حتی صاح من الکنایات والواقع بالکنایۃ بائن (البحرالرائق باب الغلع ) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن 07-02-2010

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com