***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عقائد کا بیان > متفرق مسائل

Share |
سرخی : f 1011    معین امام کی تقلید کرنا
مقام : ,
نام :
سوال:    

کیا اپنے آپ کو حنفی شافعی کہہ سکتے ہیں؟


............................................................................
جواب:    

عہد صحابہ سے یہی طریقہ چلا آرہا ہے کہ ان میں جو مجتہد تھے وہ نت نئے پیش آمدہ مسائل میں کتاب و سنت سے اجتہادی مسائل میں غیر مجتہد کے لئے اجتہاد کرتے تھے اور جو غیر مجتہد تھے وہ مجتہد صحابہ کی اتباع کرتے تھے۔ امت مسلمہ کی آسانی کے لئے ائمہ مجتہدین نے کتاب وسنت کی روشنی میں مسائل شرعیہ کے احکام تفصیل کے ساتھ بیان کئے ہیں‘ ان ہی مسائل میں عام شخص کے لئے اسی امام مجتہد کی اتباع و پیروی ضروری ہے۔ اسی بناء پر حنفی حضرات اجتہادی مسائل میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی پیروی کرتے ہیں اور امام شافعی‘ امام مالک اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم کے پیروکار ان کی اتباع کرتے ہیں۔ چار اماموں میں سے کسی ایک امام کی تقلید کرنا ضروری ہے جو لوگ حنفی ہیں وہ اپنا مذہب ظاہر کرنے کے لئے اپنے آپ کو حنفی کہہ سکتے ہیں۔ اسی طرح دیگر اماموں کے پیروکاروں کا حکم ہے‘ لیکن اس کی وجہ سے باہم اختلاف پیدا نہیں کرنا چاہئے ‘ ہر شخص اپنے امام کی پیروی کرتا رہے۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com