***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان > مدینۂ طیبہ اور مسجد نبوی

Share |
سرخی : f 1018    اُحد جنتی پہاڑ ہے
مقام : جدہ,
نام : محمد عدیل احمد
سوال:     حضرت مفتی صاحب میں نے ایک صاحب کو یہ کہتے سنا کہ اُحد جنتی پہاڑ ہے،میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ بات کس حد تک درست ہے،کیا کسی روایت سے ثابت ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
............................................................................
جواب:     جبل احد‘ یہ وہ مقدس پہاڑ ہے جس سے متعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :اُحد،یہ ایک شان والا پہاڑ ہے ،جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم بھی اس سے محبت کرتے ہیں۔صحیح بخاری شریف میں حدیث مبارک ہے:عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ  رضی اللہ عنہ  اَنَّ رَسُولَ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وسلم  طَلَعَ لَہُ اُحُدٌ فَقَالَ : ہَذَا جَبَلٌ یُحِبُّنَا وَنُحِبُّہُ۔
﴿صحیح البخاری ،کتاب المغازی، باب احد یحبنا  ونحبہ . حدیث نمبر:4084﴾
آپ نے سوال میں اُحد شریف کی فضیلت سے متعلق جو ذکر کیا ہے اس کا ذکر احادیث کریمہ میں موجود ہے کہ احد ایک جنتی پہاڑ ہے،جیساکہ امام طبرانی کی معجم کبیر میں حدیث مبارک ہے:حَدَّثَنِی کَثِیرُ بن عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ، عَنْ اَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:اَرْبَعَۃُ اَجْبَالٍ مِنْ اَجْبَالِ الْجَنَّۃِ،۔۔۔ قِیلَ: فَمَا الاَجْبَالُ؟ قَالَ:اُحُدٌ یُحِبُّنَا وَنُحِبُّہُ، جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّۃِ، وَالطُّورُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّۃِ، وَلِبْنَانُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّۃِ-
جامع الاحادیث ، الجامع الکبیر للسیوطی اور کنز العمال میں حدیث مبارک ہے:اربعۃُ اجبلٍ من جبالِ الجنۃِ احدٌ ونَجَبَۃ وطورٌ ولبنانُ۔
ترجمہ:حضرت کثیربن عبد اللہ مزنی رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد سے اوروہ آپ کے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:چار پہاڑ جنتی ہیں،عرض کیا گیا وہ کونسے ہیں؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(1)"اُحد" جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے ،وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔
(2)"طور"جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے۔
(3)"لبنان" جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے ۔
اور(4)"نَجَبَۃ" جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے۔
﴿معجم کبیر طبرانی، حدیث نمبر.13496:جامع الاحادیث ، حرف الہمزۃ، الہمزۃ مع الراء ، حدیث نمبر.3101:الجامع الکبیر للسیوطی، حرف الہمزۃ،ج1، حدیث نمبر.3397:کنز العمال ،فضل الحرمین والمسجد الاقصی، حدیث نمبر 35121﴾
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com